بھارتی پولیس نے کورونا وائرس کی آگاہی مہم کیلئے انوکھا انداز اپنا لیا

ولیس نے ہاتھی کے منہ اور سونڈ پر ماسک پہنایا، ہاتھی کوایک ٹرالی پرباندھ کرکھڑا کیا اور پاؤں میں بیڑیاں ڈال کر گلیوں اور سڑکوں پر گھمایا، تاکہ لوگوں کو ماسک پہننے اور حفاظتی اقدامات کی ترغیب دی جاسکے

20 اپریل, 2020

نئی دہلی (20اپریل 2020) بھارتی پولیس نے انوکھے انداز میں کورونا وائرس کی آگاہی مہم شروع کردی، ہاتھی کے منہ اور سونڈ پر ماسک پہنایا گیا، ہاتھی کوباندھ کراور پاؤں میں بیڑیاں ڈال کر ٹرالی پرگلیوں اور سڑکوں پر گھمایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی مختلف ریاستو ں میں کورونا وائرس شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، جس کے باعث بھارت میں بھی سخت لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔لیکن اس صورتحال میں مختلف حکومتی اورمحکمہ صحت کی ٹیموں کے علاوہ پولیس کو بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ لوگوں میں کورونا وائرس سے متعلق آگاہی مہم چلائیں اور لوگوں کو گھروں میں محدود کرنے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی ترغیب دیں۔ جس کے باعث پولیس لوگوں کیلئے آگاہی مہم کے نت نئے طریقے اپنا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آج بھارت میں پولیس نے ہاتھی کے ذریعے کورونا وائرس کی آگاہی مہم چلائی۔

پولیس کی جانب سے ہاتھی کو ایک ٹرالی پر باندھ کر اور ہاتھی کے پاؤں میں بیڑیاں ڈال کر کھڑا کیا گیا، ہاتھی کے منہ پر اور اس کی سونڈ پر ماسک پہنایا گیا، تاکہ لوگوں کو ماسک پہننے کی ترغیب دی جاسکے۔ اور لوگوں کو بتایا جاسکے کہ کورونا وائرس ہاتھی جیسے بڑے آدمیوں پر بھی اثر کرسکتا ہے۔

اس لیے انسانوں کو چاہیے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور پھیلاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔پولیس نے لوگوں میں آگاہی مہم کیلئے ہاتھی کو گلیوں اور بازاروں میں گھمایا اور ساتھ میں کورونا سے متعلق اشتہارات بھی چسپاں کیے گئے تھے۔ واضح رہے گزشتہ روز بھارتی بحریہ کے 26 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور تمام افراد کو ان کے رہائش گاہ میں ہی لاک ڈاون کردیا گیا ہے۔ ممبئی کے مغربی علاقے میں قائم نیول بیس میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے سبب ویسٹرن کمانڈ فورس کے مرکز آئی این ایس آنگرے میں 21 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ترجمان بھارتی بحریہ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے تمام اہلکاروں میں کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں تاہم ٹیسٹ مثبت آنے والے ایک فوجی سے ملنے والے کئی اہلکاروں کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے اکثر کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور اب تمام متاثرہ اہلکار زیر علاج ہیں۔رپورٹس کے مطابق بھارتی بحریہ کے تمام متاثرہ اہلکاروں کو ان کی رہائش گاہ میں ہی لاک ڈان کردیا گیا جن کے اپارٹمنٹس ایک ہی بلاک میں ہیں اور وہاں کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter