سعودی عرب میں پہلا روزہ 24 اپریل کو ہونے کا امکان

20 اپریل, 2020

سربراہ ادارہ فلکیات شرف سفیانی کا کہناہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

شرف سفیانی کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند جمعرات کی شام نظر آنے کا قوی امکان ہے، اس لیے پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کی امید ہے۔

حرمین جنرل پریذیڈنسی کےسربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی سربراہی میں آج منعقد ہونے والی کانفرنس میں رمضان المبارک سے متعلق منصوبے، تمام انتظامات اور لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے سبب نماز تراویح گھر میں ادا کرنے کا کہا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter