عالمی خبریں

دنیا بھر میں لوگوں کے گھروں پر رہنے سے فضائی آلودگی میں زبردست کمی

کورونا وائرس کے پھیلنے کے باعث ہونے والے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہری گھروں پر رہنے پر مجبور ہیں، جس کی وجہ سے دنیا کے96 شہروں میں فضائی آلودگی میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ 4 شہروں کی فضا ابھی بھی انتہائی غیر صحتمند ہے۔ انڈیکس کے مطابق بیجنگ اور ممبئی کی فضا اب بھی انتہائی غیرصحتمند ہے، جبکہ فضائی آلودگی کا معائنہ کرنے...

← مزيد پڑھئے

اقوام متحدہ کی جنگیں روکنے کی اپیل، یورپی یونین نے حمایت کردی

برسلز/ ایجنسیاں یورپین یونین نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے دنیا بھر میں مختلف جنگوں کو روکنے کی اپیل کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔  یہ بات آج برسلز میں خارجہ و سیکورٹی امور کے ترجمان پیٹر ستانو نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی جانے والی پریس کانفرنس میں بتائی۔  انہوں نے کہا کہ یورپین یونین اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کی اس اپیل کی...

← مزيد پڑھئے

روس میں 7.2 شدت کا زلزلہ

ماسکو / ایجنسیاں روسی جزیرے کورل میں 7.2 شدت کےزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شمالی بحرالکاہل میں جاپان کے قریب واقع روس کےجزیرےکورل میں 7.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔  روسی جزیرے کورل میں زلزلے کے بعد سونامی الرٹ جاری کر دی ہے۔ کورل جزیرے پر موجود افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونےکی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

← مزيد پڑھئے

کورونا ، سعودی عرب میں لوکل فلائٹس اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی

رياض / ايجنسي عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور بچاؤ سے متعلق اقدامات کرتے ہوئے سعودی حکومت نے لوکل فلائٹس اور پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کر دی ہے ۔ سعودی پریس ایجنسی ’ ایس پی اے ‘ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر انٹرنیشنل، لوکل فلائٹس سمیت پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرین، بسز اور ٹیکسیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔...

← مزيد پڑھئے

عالمی وباء کورونا 150ممالک میں پہنچ گیا،ایک لاکھ ستر ہزار مریض؛ 7 ہزار ہلاکتیں؛دنیا بھر میں ایمرجنسی

رپورٹ: فرحان نور / کئیر خبر عالمی ادارۂ صحت نے کورونا کو عالمی وباء قرار دے دیا ہے -جس کے چلتے دنیا بھر کے ہوائی رابطے معلق ہو چکے ہیں - جنگ عظیم دوم کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک قرنطییہ میں جا بسے ہیں - نیپال ابھی تک کورونا سے محفوظ ملک ہے - متعدد اعداد و شمار کے اداروں کے ذریعے کورونا وایرس...

← مزيد پڑھئے

دنیا کے 110 ممالک میں کورونا وایرس کی دستک ؛ایک لاکھ بیس ہزار مریض؛4000 اموات

رپورٹ: فرحان نور / کئیر خبر عالمی ادارۂ صحت اور متعدد اعداد و شمار کے اداروں کے ذریعے کورونا وایرس کے حوالے سے  جو تفصیل منظر عام پر لائی جارہی ہے وہ پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی بجارہا ہے- چین کے شہر یوہان سے جنم لینے والا یہ وایرس اب قابو سے باہر ہوچکا ہے- قیامت سے پہلے قیامت کا منظر دنیا دیکھ رہی ہے-  اعدادوشمار کے مطابق...

← مزيد پڑھئے

کورونا وائرس، چین میں اب تک 259 افراد ہلاک

بیجنگ / ایجنسیاں ورونا وائرس نے چین میں مزید 46 جانیں لے لیں، جس کے بعد اس وائرس سے چین میں ہلاکتوں کی کل تعداد 259 ہو گئی ہے۔ چین بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ چین میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 14 صوبوں میں فروری کے دوسرے ہفتے تک چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔...

← مزيد پڑھئے

فلسطین۔ اسرائیل تنازع:ٹرمپ نے امن منصوبہ کا کیا اعلان،فلسطین نے کیا خارج

واشنگٹن / ایجنسیاں ایک عرصے سے جس امن منصوبے کا انتظار دنیا کا تو وہ بلاخرمنظر عام پر آگیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین ۔اسرائیل تنازع حل کرنے کے لیے اپنے منصوبے کا اعلان کردیا ہے۔ٹرمپ کے اس منصوبے میں آزاد فلسطینی ریاست کی تجویز پیش کی گئی ہے۔اس منصوبے میں مغربی کنارے کی بڑی بستیوں پر اسرائلی اقتدار کو بھی تسلیم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ٹرمپ...

← مزيد پڑھئے

آسٹریلیا میں ہلاکت خیز آتشزدگی کے بعد بارش کے لئے مسلمانوں کا نمازوں اور دعائوں کااہتمام کرنے کے بعد متاثرہ علاقوں میں بارش کا فیضان

كينبرا/ كيئر خبر آسٹریلیا میں خوفناک ہلاکت خیز آتشزدگی کے بعد بارش کے لئے مسلمانوں نے پورے ملک میں نمازوں اور دعائوں کااہتمام کرنے کے بعد ، آتشزدگی سے متاثرہ علاقوں میں بارش کا فیضان جاری ہے اور سڈنی سے لے کر میلبورن تک مشرقی ساحلی علاقوں میں بارش کی وجہ سے درجہ حرارت کم ہوگیا ہے ، نیو ساؤتھویلز کے کچھ علاقوں میں "طوفانی" بارش کی اطلاع ہے۔ مشرقی...

← مزيد پڑھئے

بھارت میں متنازع شہریت بل پر امریکی رکن کانگریس بھی بول پڑیں

واشنگٹن / ایجنسی بھارت میں متنازع شہریت کا بل پاس ہونے کے بعد صورتحال گمبھیر ہے اور اس کی گونج امریکا کے ایوانوں میں بھی سنائی دے رہی ہے ۔ بھارت میں خراب صورت حال، مظاہروں اور پولیس کی جانب سے مسلمانوں کے اوپر ظلم ڈھائے جانے کے خلاف امریکی رکن کانگریس بھی بول پڑیں۔ بھارتی نژاد امریکی رکن کانگریس پرامیلا جے پال نے کہا ہے کہ بھارت میں انسانی...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter