فلسطین۔ اسرائیل تنازع:ٹرمپ نے امن منصوبہ کا کیا اعلان،فلسطین نے کیا خارج

30 جنوری, 2020

واشنگٹن / ایجنسیاں

ایک عرصے سے جس امن منصوبے کا انتظار دنیا کا تو وہ بلاخرمنظر عام پر آگیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین ۔اسرائیل تنازع حل کرنے کے لیے اپنے منصوبے کا اعلان کردیا ہے۔ٹرمپ کے اس منصوبے میں آزاد فلسطینی ریاست کی تجویز پیش کی گئی ہے۔اس منصوبے میں مغربی کنارے کی بڑی بستیوں پر اسرائلی اقتدار کو بھی تسلیم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ٹرمپ نے اپنے اعلان کو غیر معمولی اور اہم پیش رفت قرار دیا۔منصوبے کے اعلان سے قبل صدر ٹرمپ نے اسرائیلی رہنما نیتن یاہو سے ملاقات کی ۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مطابق فلسطینیوں کی اپنی ریاست ہوگی جو اپنے علاقے کو دوگنا کر سکتے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل معاہدے کے عمل کی نگرانی کے لئے ایک مشترکہ کمیٹی بنائیں گے۔اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے منگل کو کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے مانا کہ نئے امن منصوبہ کے تحت وادیٔ اردن میں اسرائیل کی خودمختاری ہونی چاہئے۔

حماس نے امریکہ کی طرف سے مغربی ایشیا کے لئے امن معاہدہ کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔مقامی نیوز ایجنسی نے اس کی اطلاع دی۔حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل هنیه نے صدر محمود عباس کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں امن کے لئے امریکی منصوبہ فلسطین کے قومی منصوبہ سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter