دنیا کے 110 ممالک میں کورونا وایرس کی دستک ؛ایک لاکھ بیس ہزار مریض؛4000 اموات

کورونا کا رسک نیپال میں اس لئے زیادہ ہے کہ حکومت نے ابتک چین کوریا ودیگر متاثرہ  ممالک سے اپنی پروازیں بند نہیں کی ہے چینی سیاحوں کی آمد جاری ہے- نیپال کے پاس کورونا چیک کرنے اور کنفرم کرنے کے لئے نہ لیب ہے اور تکنیکی فیسلیٹی

9 مارچ, 2020

رپورٹ: فرحان نور / کئیر خبر

عالمی ادارۂ صحت اور متعدد اعداد و شمار کے اداروں کے ذریعے کورونا وایرس کے حوالے سے  جو تفصیل منظر عام پر لائی جارہی ہے وہ پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی بجارہا ہے- چین کے شہر یوہان سے جنم لینے والا یہ وایرس اب قابو سے باہر ہوچکا ہے- قیامت سے پہلے قیامت کا منظر دنیا دیکھ رہی ہے-  اعدادوشمار کے مطابق اب تک دنیا کے 110 ممالک کورونا وایرس کی زد میں آچکے ہیں ؛ایک لاکھ بیس ہزار مریض وایرس سے متاثر ہیں ؛ جب کہ 4000 اموات ہو چکی ہیں – حالانکہ یہ تعداد زیادہ ہوسکتی ہے-دنیا بھر میں ہزاروں  مریض تشخیص اور علاج کے منتظر ہیں – یہ بھی سچ ہے کہ ابتک اس سے نمٹنے کیلئے کوئی ویکسین یا دوا تیار نہ ہوسکی ہے – لیکن چین؛ اسرائیل اور امریکہ نے جلد ہی موثر دوا تیار کرنے کا دعوی  کیا ہے-

خیال رہے دنیا کے تمام بر اعظم میں کورونا کا وایرس پھیل چکا ہے- چین ٨٢٠٠٠ مریضوں کے ساتھ سر فہرست ہے دوسرے نمبر پر ٨٣٠٠ مریضوں کے ساتھ جنوبی کوریا؛ تیسرے نمبر پر اٹلی ٨٠٠٠ مریضوں کے ساتھ؛ 7000 مریضوں کے ساتھ ایران چوتھے نمبر پر ؛ جبکہ 1400 مریضوں کے ساتھ فرانس پانچویں نمبر پر ہے-

جرمنی 1100مریضوں  کے ساتھ چھٹے نمبر پر؛ اسپین 750مریضوں کے ساتھ ساتویں ؛ امریکہ 600مریضوں کے ساتھ آٹھویں ؛ جاپان 550مریضوں کے ساتھ نویں اور سویزر لینڈ 350مریضوں کے ساتھ دسویں نمبر ہے-

رپورٹ کے مطابق  برطانیہ میں 300 ؛ کویت میں 66 ؛ بحرین میں 91 ؛ ملیشیا میں 102 ؛ مصر میں 56 ؛ عرب امارات میں 46 ؛ عمان میں 22 ؛ قطر میں 18 ؛ بھارت میں 42 ؛ پاکستان میں 8 ؛ سعودی عرب میں 16 کورونا کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے

نیپال کے بارے میں عالمی ادارہ صحت نے خدشات کا اظھار کیا ہے کورونا کا رسک نیپال میں اس لئے زیادہ ہے کہ حکومت نے ابتک چین کوریا ودیگر متاثرہ  ممالک سے اپنی پروازیں بند نہیں کی ہے چینی سیاحوں کی آمد جاری ہے- نیپال کے پاس کورونا چیک کرنے اور کنفرم کرنے کے لئے نہ لیب ہے اور تکنیکی فیسلیٹی

      بے قابو کورونا وایرس کے چلتے عالمی اقتصادی منڈیوں پر مندی کا سایہ منڈلارہا ہے –سعودی عرب سمیت درجنوں ممالک میں تعلیمی ادارے بند ہیں – دنیا بھر کے بازار حصص زوال پذیر ہیں روز مرہ کی اشیاء خوردنی کافی مہنگی ہوچکی ہیں – بازارسے  سرجیکل ماسک غایب ہوچکا ہے اور اگر کہیں دستیاب ہے تو انتہائی مہنگی قیمت میں –

کورونا سے بچنے کے لئے ڈاکٹروں کی تعلیمات پر عمل کیا جائے اور محتاط رہیں

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter