اقوام متحدہ کی جنگیں روکنے کی اپیل، یورپی یونین نے حمایت کردی

26 مارچ, 2020

برسلز/ ایجنسیاں

یورپین یونین نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے دنیا بھر میں مختلف جنگوں کو روکنے کی اپیل کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

 یہ بات آج برسلز میں خارجہ و سیکورٹی امور کے ترجمان پیٹر ستانو نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی جانے والی پریس کانفرنس میں بتائی۔

 انہوں نے کہا کہ یورپین یونین اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کی اس اپیل کی بھرپور حمایت کرتی ہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں پیدا ہونے والی صورتحال کامقابلہ کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں جاری جنگیں روک دی جائیں۔

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یہ اپیل پیر کے روز کی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے گذشتہ روز شام میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیر پیڈرسن سے فون پر گفتگو کی تھی جس میں شام میں جنگ بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اسی طرح ای یو کورونا وائرس سے قبل ہی لیبیا میں جنگ بندی کیلئے کوششیں کرتی رہی ہے۔ ترجمان نے زور دیکر کہا کہ اس وقت آپس میں لڑنے کی بجائے اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم کرونا اور اس سے پیدا ہونے والے اثرات سے بچنے کے لیے جنگ لڑیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter