عالمی وباء کورونا 150ممالک میں پہنچ گیا،ایک لاکھ ستر ہزار مریض؛ 7 ہزار ہلاکتیں؛دنیا بھر میں ایمرجنسی

14 مارچ, 2020

رپورٹ: فرحان نور / کئیر خبر

عالمی ادارۂ صحت نے کورونا کو عالمی وباء قرار دے دیا ہے -جس کے چلتے دنیا بھر کے ہوائی رابطے معلق ہو چکے ہیں – جنگ عظیم دوم کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک قرنطییہ میں جا بسے ہیں – نیپال ابھی تک کورونا سے محفوظ ملک ہے – متعدد اعداد و شمار کے اداروں کے ذریعے کورونا وایرس کے حوالے سے  جو تفصیل منظر عام پر لائی جارہی ہے وہ پوری دنیا کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے – چین کے شہر یوہان سے جنم لینے والا یہ وایرس اب قابو سے باہر ہوچکا ہے- قیامت سے پہلے قیامت کا منظر دنیا دیکھ رہی ہے-  اعدادوشمار کے مطابق اب تک دنیا کے 150 ممالک کورونا وایرس کی زد میں آچکے ہیں ؛ایک لاکھ ستر ہزار مریض وایرس سے متاثر ہیں ؛ جب کہ 7000 اموات ہو چکی ہیں – حالانکہ یہ تعداد زیادہ ہوسکتی ہے-دنیا بھر میں ہزاروں  مریض تشخیص اور علاج کے منتظر ہیں – یہ بھی سچ ہے کہ ابتک اس سے نمٹنے کیلئے کوئی ویکسین یا دوا تیار نہ ہوسکی ہے – لیکن چین؛ اسرائیل اور امریکہ نے جلد ہی موثر دوا تیار کرنے کا دعوی  کیا ہے

بر اعظم یورپ کورونا سے بد حال ہوچکا ہے ترقی یافتہ ممالک بہت تیزی سے کورونا کی زد میں تباہ ہورہے ہیں –

خیال رہے دنیا کے تمام بر اعظم میں کورونا کا وایرس پھیل چکا ہے- چین 82000 مریضوں کے ساتھ سر فہرست ہے دوسرے نمبر پر 32000 مریضوں کے ساتھ اٹلی؛ تیسرے نمبر پر ایران  16000 مریضوں کے ساتھ؛ 9000 مریضوں کے ساتھ جنوبی کوریا چوتھے نمبر پر ؛ جبکہ 7000 مریضوں کے ساتھ اسپین پانچویں نمبر پر ہے-

جرمنی 5500مریضوں  کے ساتھ چھٹے نمبر پر؛ فرانس  4000 مریضوں کے ساتھ ساتویں ؛ امریکہ 3000مریضوں کے ساتھ آٹھویں ؛ سویزر لینڈ1800مریضوں کے ساتھ نویں اور برطانیہ 1350مریضوں کے ساتھ دسویں نمبر ہے-

رپورٹ کے مطابق  کویت میں 111 ؛ بحرین میں 254 ؛ ملیشیا میں 238 ؛ مصر میں 90 ؛ عرب امارات میں 85 ؛ عمان میں 38 ؛ قطر میں 354 ؛ بھارت میں 92؛ پاکستان میں 37 ؛ سعودی عرب میں 112 کورونا کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے

نیپال کے بارے میں عالمی ادارہ صحت نے خدشات کا اظھار کیا ہے کورونا کا رسک نیپال میں اس لئے زیادہ ہے کہ حکومت نے ابتک چین کوریا ودیگر متاثرہ  ممالک سے اپنی پروازیں بند نہیں کی ہے چینی سیاحوں کی آمد جاری ہے- نیپال کے پاس کورونا چیک کرنے اور کنفرم کرنے کے لئے نہ لیب ہے اور تکنیکی فیسلیٹی

جرمنی، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز، برطانیہ، بیلجیئم اور آسٹریا سمیت پورے مغربی یورپ میں مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

      بے قابو کورونا وایرس کے چلتے عالمی اقتصادی منڈیوں پر مندی کا سایہ منڈلارہا ہے –سعودی عرب سمیت درجنوں ممالک میں تعلیمی ادارے بند ہیں – دنیا بھر کے بازار حصص زوال پذیر ہیں روز مرہ کی اشیاء خوردنی کافی مہنگی ہوچکی ہیں – بازارسے  سرجیکل ماسک غایب ہوچکا ہے اور اگر کہیں دستیاب ہے تو انتہائی مہنگی قیمت میں –

 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter