تل ابیب (۔ 10 اپریل2020ء) اسرائیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10,000سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 93ہو گئی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کو جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10,095 ہوگئی ہے جن میں سے 163 مریضوں کی حالت نازک ہے جبکہ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 93 تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے بتایا...
← مزيد پڑھئے
واشنگٹن ۔ (۔ 10 اپریل2020ء) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء ایک بدترین اور خطرناک وباء ہے جو لوگوں کو اپنی تمام زندگی درپیش رہے گی اور یہی نہیں دنیا کو ہر 20 سال کی مدت کے لگ بھگ کورونا وائرس جیسی وباء کا سامناہو سکتا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس نے کورونا وائرس کے خلاف عالمی جنگ سے متعلق اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اگر ہم اس وباء کا مقابلہ...
← مزيد پڑھئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں کورونا سے پیدا صورتحال اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اب یہ نیچےکی طرف جائیگی۔ صحافیوں کوبریفنگ میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ اب کورونا سے پیدا صورتحال میں بہتری آئے گی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اس صورتحال کے بعد معاشی میدان میں مزید ابھر کر سامنے آئے گا۔ ٹرمپ کی جانب سےیہ...
← مزيد پڑھئے
سعودی عرب کی یونیورسٹی میں کروناوائرس پر ریسرچ کا کام تیز کردیا گیا جس سے ممکنہ طور پر وبائی مرض کی ویکسین کی تیاری کے لیے راہ ہموار ہوگی۔ سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی میں کروناوائرس کی ریسرچ پر کام تیزی سے جاری ہے، ماہرین تحقیق کے ذریعے وبائی مرض کا توڑ نکالنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس اہم اقدام کے لیے ماہرین ماضی کے...
← مزيد پڑھئے
جدہ ( - 10 اپریل2020ء) سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے 9 اپریل کی شام تک وہاں تقریبا 3 ہزار افراد کے کورونا میں مبتلا ہونے اور 41 افراد کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی گئی تاہم حکومت نے کسی بھی شاہی خاندان کے فرد کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ نیویارک ٹائمز نے 8 اپریل کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے گورنر اور شاہی خاندان کے اہم فرد 70...
← مزيد پڑھئے
مہلک وائرس چین کے شہر ووہان سے پھیلا اور چند ہی ماہ میں یہ دنیا 209 سے زائد ممالک تک پھیل گیا جس سے اب تک 16 لاکھ 4 ہزار 900 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔ابتدائی ایام میں چین کے شہر ووہان میں وائرس نے بہت زیادہ تباہی مچائی اور یہاں یومیہ بنیادوں پر نئے کیسز کے ساتھ اموات سامنے آئیں البتہ اب صورت حال بالکل مختلف ہے کیونکہ وبا...
← مزيد پڑھئے
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 95 ہزار 738 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، 16 لاکھ 4 ہزار 900 افراد اب تک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے 11 لاکھ 52 ہزار 489 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 49 ہزار 128مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 56 ہزار673 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا...
← مزيد پڑھئے
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ میں کرونا وائرس کی وبا کا زور ٹوٹنے لگا ہے. کرونا وائرس پر قابو پانے کے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ اور ہم اس بیماری کے خلاف کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیماری کا دباؤ کم ہو گیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکہ کا مقصد بیماری کو شکست دینا ہے۔
← مزيد پڑھئے
سعودی عرب نے ملک میں پھنسے غیرملکیوں کو واپس وطن بھیجنے کی تیاری شروع کردی، سعودی ایوی ایشن نے فری پروازوں کیلئے پی آئی اے کو بھی ایڈوائزری جاری کردی۔ سعودی ایوی ایشن کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جو بھی پروازیں سعودی عرب آئیں گی وہ کورونا کے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں گی، مسافروں کے لیے طیارے میں بیٹھنے سے قبل میڈیکل ریلیز...
← مزيد پڑھئے
سعودی عرب کے شاہی خاندان کے درجنوں افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ریاض کے گورنر اور سینئر سعودی شہزادہ کو آئی سی یو میں بھرتی کر دیا گیا ہے۔ شاہی خاندان کے کئی دیگر افراد کے بھی مرض میں مبتلا ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جبکہ آل سعود خاندان کے علاج کیلئے مقرر ڈاکٹروں اور مخصوص اسپتالوں میں 500؍ خاص...
← مزيد پڑھئے