دنیا میں 1604900کورونا مریض، 95738 ہلاکتیں

10 اپریل, 2020

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 95 ہزار 738 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، 16 لاکھ 4 ہزار 900 افراد اب تک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے 11 لاکھ 52 ہزار 489 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 49 ہزار 128مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 56 ہزار673 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 697 ہو گئی ہے، جب کہ 4 لاکھ 68 ہزار 887 افراد وائرس سے متاثر ہیں۔اٹلی میں 18 ہزار 279، اسپین میں 15 ہزار 447، فرانس میں12 ہزار 210، برطانیہ میں 7 ہزار 978، نیدرلینڈز میں 2 ہزار 396، جرمنی میں 2 ہزار 607، بیلجیئم میں 2 ہزار 523، چین میں 3 ہزار 336 اور ایران میں 4 ہزار 110 افراد اب تک کورونا وائر س سے ہلاک ہو چکے ہیں۔پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 284 نئے کیسز کے اضافے کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار601 جبکہ اس سے جاں بحق افراد کی تعداد 66 ہو چکی ہیں۔دنیا بھر میں کسی بھی شہر میں کورونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد امریکی ریاست نیویارک میں ہے۔نیویارک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جمعرات کو نیویارک میں مزید 800 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ریاست کے گورنر اینڈریو کومو کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے جیسے اقدامات سے اسپتال میں داخل ہونے کی شرح میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔ادھر برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن انتہائی نگہداشت کے وارڈ سے باہر آگئے ہیں، ترجمان ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق بورس جانسن مکمل صحت یاب ہونے تک اسپتال میں ہی رہیں گے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter