اسرائیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10,000سے تجاوز کر گئی

10 اپریل, 2020

تل ابیب (۔ 10 اپریل2020ء) اسرائیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10,000سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 93ہو گئی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کو جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10,095 ہوگئی ہے جن میں سے 163 مریضوں کی حالت نازک ہے جبکہ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 93 تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 1,061 شہری کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter