سعودی عرب: غیرملکیوں کو واپس وطن بھیجنے کی تیاری شروع

10 اپریل, 2020

سعودی عرب نے ملک میں پھنسے غیرملکیوں کو واپس وطن بھیجنے کی تیاری شروع کردی، سعودی ایوی ایشن نے فری پروازوں کیلئے پی آئی اے کو بھی ایڈوائزری جاری کردی۔

سعودی ایوی ایشن کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جو بھی پروازیں سعودی عرب آئیں گی وہ کورونا کے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں گی، مسافروں کے لیے طیارے میں بیٹھنے سے قبل میڈیکل ریلیز فارم جمع کرانا لازمی ہوگا۔

کسی مسافر کو بخار یا کھانسی ہوئی تو وہ جہاز میں سوار نہیں ہوسکے گا، جہاز میں تمام مسافروں کے پاس ماسک، گلوز، تھرما میٹر اور سینی ٹائزر لازمی ہونا چاہیے۔

جہاز میں دو مسافروں کے درمیان ایک نشست خالی چھوڑی جائے گی، جہاز کا عملہ مکمل کورونا کٹس گلوز اور ماسک کا استعمال یقینی بنائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter