ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا عمدہ ریکارڈ، 47 میں سے 28 فتوحات

6 جون, 2024

کراچی/ ايجنسى

پاکستان کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ریکارڈ خاصا متاثرکن ہے۔ اس نے 2009 کا ایونٹ جیتنے کے علاوہ 2007 اور 2022 میں فائنل کھیلا ہے۔ 2010، 2012 اور 2021 میں وہ سیمی فائنلز تک پہنچا۔ ورلڈ کپ میں پاکستان نے اب تک 47 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 28 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کامیابی کا تناسب 60.63 ہے ۔ ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک میں صرف بھارت (63.95) جنوبی افریقا(62.5)، اور آسٹریلیا (62.50 ) کی کامیابی کا تناسب پاکستان سے بہتر ہے۔میچ کے لئے پاکستان کی ٹیم ان پندرہ کھلاڑیوں میں سے منتخب کی جائے گی۔ بابر اعظم (کپتان ) ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان۔ بابراعظم ، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاداب خان، اور شاہین شاہ آفریدی 2022 کے ٹورنامنٹ میں بھی شامل تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter