ٹی 20 کا بڑا اپ سیٹ، امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو 5 رنز سے شکست دیدی، شرمناک ہار

7 جون, 2024

ڈلاس(ایجنسی)ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں امریکا نےپاکستان کو سپر اوور میں پانچ رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا ۔کرکٹ کی دنیا میں غیر معروف ٹیم نے ناقابل یقین انداز میں دنیا کی صف اول کی ٹیم کو ہراکرسنسنی پھیلا دی اور مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔امریکا نے پہلا میچ کینیڈا کے خلاف جیتا تھا۔میزبان ٹیم نے پاکستان کوپہلے میچ میں شرم ناک شکست نے پاکستان کی مہم کو دھچکا پہنچایااور اس کا دوسرا مرحلےمیں کوالی فائی کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ ناقص بیٹنگ، بولروں کی خراب کارکردگی اور غیر معیاری فیلڈنگ کے باعث پاکستان کوعبرت ناک شکست ہوئی۔تاریخی جیت میں مونک پٹیل پلیئر آف دی میچ قرارکمزور حریف کے خلاف پاکستانی بیٹنگ لائن دھوکا دے گئی اور دنیا کے صف اول کے فاسٹ بولرز ہدف کے دفاع میں ناکام رہے۔ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں امریکا نے سابق چیمپین اور ماضی کی عالمی نمبر ایک ٹیم کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔پاکستانی بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ انتہائی خراب رہی۔سپر اوور میں محمد عامر نے18رنز دیئے جس میں 8فاضل رنز تھے۔پاکستان ٹیم سپر اوور میں ایک وکٹ پر 13 رنز بناسکی۔افتخار احمد،شاداب خان ہدف کے تعاقب میں بری طرح ناکام رہے۔پہلا میچ ہارنے کے بعد پاکستان کا سب سے مشکل میچ اتوار کو بھارت کے خلاف ہوگا۔جمعرات کی شب ڈیلس میںامریکا کوآخری گیند پر پانچ رنز کی ضرورت تھی لیکن حارث کی گیند پر نتیش نے چوکا مار کر میچ کا اسکور برابر کردیاحارث روف نے آخری تین گیندوں پر گیارہ رنز بناکر میچ کو ٹائی کردیا۔نتیش نے چوکا مارکر اسکور برابر کردیا۔امریکا نے تین وکٹ پر159رنز بنائے۔ایرون جونزنے26گیندوں پر دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے36اورنتیش کمار نے14گیندوں پر14ناٹ آوٹ رنز بنائے۔حارث روف نے چار اوورز میں37رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین نے33رنز دیئے۔اسٹیون ڈیوس اور کپتان مونک پٹیل نے امریکا کو36رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا۔ڈیوس12رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر کاٹ بی ہائینڈ ہوئے۔مونک پٹیل نےنصف سنچری 34 گیندوں پر مکمل کی۔ایڈریس گوس26گیندوں پر35رنز بناکر حارث روف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ مونک اور گوس نےدوسرے وکٹ 68رنز 48گیندوں پر بنائے۔محمد عامر نے گوس کی اننگز کا خاتمہ کیا۔انہوں نےایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 50رنز بنائے۔آخری پانچ اوورز میں45رنز کی ضرروت تھی۔آخری اوور میں15رنز درکار تھے۔ امریکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا انتخاب کیا اور پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔کوئی بیٹسمین نصف سنچری بنانے میں کامیاب نہ ہوسکاجبکہ تین بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔اعظم خان مسلسل دوسرے میچ میں مایوس کن انداز میں صفر پر آوٹ ہوگئے۔بابر اعظم نے سست روی سے اننگز شروع کی اور سب سے زیادہ 44 رنز43گیندوں پر بنائے ان کی اننگز میں دو چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔شاداب خان نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دیا اور عمدہ شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور 98 رنز بنایا، لیکن 40رنز بنانے والے شاداب کی ہمت اس موقع پر جواب دے گئی اور وہ کینجیے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔بابر اور شاداب نے 48 گیندوں پر72رنز کی شراکت قائم کی۔شاداب خان نے25گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چوکا اور تین چھکے مارے۔ شاہین شاہ آفریدی نے16 گیندوں پر23رنز دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے بنائےپاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، لیکن دونوں کی مشہور جوڑی اس میچ میں بڑی شراکت نہ بنا پائی اور 9 کے مجموعے پر محمد رضوان، سوربھ نیٹروالکر کی گیند پر سلپ پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter