عالمی خبریں

بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی : بھارت کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق قومی بجٹ بل میں پٹرول اور ڈیزل پر دو دو روپے فی لیٹر ٹیکس بڑھانے کے نتیجے میں دونوں کی قیمتوں میں تقریبا اڑھائی روپے فی لیٹر سے زیادہ کا اضافہ ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 2 روپے45 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعداس کی نئی...

← مزيد پڑھئے

فلوریڈا، شاپنگ پلازہ میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

امریکی ریاست فلوریڈا کے شاپنگ پلازہ میں گیس لیک ہونے سے دھماکا ہوا، جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق دھماکا پلازہ کے ساتھ واقع خالی ریسٹورینٹ میں ہوا۔ دھماکے سے عمارت کا کچھ حصہ بھی تباہ ہوگیا۔ زورداردھماکے کے باعث قریبی واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے سے ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ عینی...

← مزيد پڑھئے

کابل: افغانستان میں مارٹر بم کے حملوں میں 14 افراد جاں بحق، 40 زخمی

کابل: افغانستان میں مارٹر بم کے حملوں میں 14 افراد جاں بحق، 40 زخمی کابل: (6 جولائی 2019) افغانستان میں مارٹر بم کے حملوں میں چودہ افراد جاں بحق اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان فوج کے ترجمان حنیف ریضائی کا کہناہے کہ مارٹر بموں سےصوبہ فریاب کی خواجہ سبز پوش ضلعے کی مارکیٹ کا نشانہ بنایا گیا۔ حیف کے مطابق امدادی...

← مزيد پڑھئے

کیلی فورنیا میں مسلسل دوسرے روز خوفناک زلزلہ، شدت 7.1ریکارڈ

کیلی فورنیا: دو روزکے دوران جنوبی کیلی فورنیا میں دوسرا بڑا زلزلہ 7.1شدت کا ریکارڈ کیا گیا۔تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔  جنوبی کیلی فورنیا میں 7.1شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کا مرکزکیلی فورنیا کا شہرریگ کرسٹ تھا۔ دوروزکے دوران ریاست میں دوسرا بڑا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ۔ گزشتہ روزبھی کیلی فورنیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یہ...

← مزيد پڑھئے

کیلیفورنیا: خبریں پڑھنے کے دوران7.1شدت کا زلزلہ،خاتون اینکر میز کے نیچے چھپ گئی

کیلیفورنیا( آن لائن )خبریں پڑھنے کے دوران زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہونے کے باوجو داینکرز پرسن نے وقفہ لینے تک براہ راست نشریات جاری رکھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔امریکی ریاست کیلی فورنیا کو 2 دہائیوں کے دوران سب سے طاقت ور زلزلے کا سامنا ہے، 7.1 شدت کے زلزلے سے جانی نقصان نہیں تو ہوا لیکن سڑکوں، عمارتوں اورپلوں کو نقصان پہنچا وہیں احساسِ ذمہ...

← مزيد پڑھئے

دبئی کی روپوش شہزادی حیا بنت الحسین کون ہیں؟

دبئی کے حکمران شیخ محمد المکتوم کی اہلیہ شہزادی حیا بنت الحسین نے اپنے شوہر کو چھوڑ دیا ہے جو کہ متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے کسی سینیئر رکن کے لیے نہایت غیر معمولی بات ہے۔ اب کہا جا رہا ہے کہ شہزادی وسطی لندن میں ایک ٹاؤن ہاؤس میں روپوش ہیں۔ اولمپک گھڑ سوار ہونے اور گھوڑوں کی دوڑ کے عالمی مقابلوں میں باقاعدگی سے شریک ہونے...

← مزيد پڑھئے

حکومت گونگی بہری ہے، انتخابی دھاندلی کی تحقیقات نہ ہونے پر افغان خواتین امیدواروں نے ہونٹ سی لئے

کابل - افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدارتی محل کے سامنے گزشتہ سال کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کر رہی خاتون امیدواروں نے احتجاجاً اپنے ہونٹ سی لئے۔ ملک کے مختلف صوبوں سے آئی ہوئی یہ خواتین امیدوار پچھلے سال اکتوبر میں منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ناکام ہوئی تھیں۔ ننگر ہار سے افغان ولسی جرگہ یا ایوان زیریں کے لئے امیدوار ڈیوہ نیازی نے اپنی پانچ...

← مزيد پڑھئے

طرابلس: فضائی حملوں میں کم از کم 44 افراد ہلاک

واشنگٹن — اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ منگل کی رات گئے لیبیا کے دارالحکومت کے باہر واقع تارکین وطن کے ایک حراستی مرکز پر ہونے والے فضائی حملے میں کم از کم 44 افراد ہلاک، جب کہ 130 سے زائد زخمی ہوئے۔ عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی صورت حال سے متعلق رابطہ کار، ڈاکٹر حسین یونس حسن نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق...

← مزيد پڑھئے

ٹرمپ ترکی کے خلاف

امریکی اخبار 'فائننشل ٹائمز' نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس سے 'ایس 400' دفاعی نظام کی خریداری کی صورت میں ترکی کے خلاف 'امریکی دشمنوں' کے لیے وضع کردہ قانون کا استعمال کر سکتے ہیں۔ جاپان کےشہر 'اوساکا' میں 'جی 20' اجلاس کے موقع پر امریکی صدر نے دیگرعالمی رہ نمائوں کے ساتھ ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن سے بھی ملاقات کی جس میں روسی...

← مزيد پڑھئے

سعودی آرامکو کے حصص 2020-21 میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے: خالد الفالح

سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے کہا ہے کہ بڑی تیل کمپنی آرامکو کے 2020-21 میں حصص کی فروخت کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے جارہی ہے اور اس کا پیٹرو کیمیکل فرم سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن (سابک) سے انضمام کا عمل بھی جلد مکمل کیا جارہا ہے۔ خالد الفالح نے منگل کے روز ویانا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’آئی پی او (حصص...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter