عازمین حج کی خدمت، سعودی محکمہ صحت کی 16 لیبارٹریز تیار، بلڈ بنک قائم

29 جولائی, 2019

سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے عازمین حج کی ہرممکن طبی امداد کو یقینی بنانے کے لیے مشاعر مقدسہ بالخصوص منیٰ اور عرفات میں بلڈ بنک قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام نوعیت کے ٹیسٹوں کی سہولت کے لیے 16 لیبارٹریز قائم کی گئی ہیں جہاں پر دن رات طبی عملہ حجاج کرام کی خدمت پرمامور ہوگا۔ عازمین حج کی خدمت کے لیے سعودی وزارت صحت کی طرف سے قائم کردہ 8تجربہ گاہوں کو آپریشنل حالت میں لانے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ۔ اس کے علاوہ سعودی شہریوں کے تعاون سے 8 بلڈ بنک قائم کیے گئے ہیں۔ ان تجربہ گاہوں پر سعودی عرب کے ماہر ڈاکٹر تعینات کیے گئے ہیں جو پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ اللہ کے مہمانوں کی خدت کے جذبے سے بھی سرشارہیں۔ مشاعر مقدسہ میں ہنگامی بنیادوں پرقائم کی گئی لیبزمیں کم سے کم وقت میں حجاج کرام کو ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ طبی نوعیت کے ٹیسٹوں اور معائنہ کاری کے عمل میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ مشرقی عرفات میں بیمار ہونے والے حجاج کرام کی جزوی معائنہ کیا جاتا ہے جہاں پر کورونا، انفلوئنزا اور دیگر متعدد بیماریوں کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔سعوی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عازمین حج کی ہنگامی ضرورت کے لیے قائم کی گئی لیبارٹریز اور بلڈ بنک کی سرپرستی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں موجود افراد عازمین حج کے طبی ٹیسٹوں کی تیاری اور ان کے نتائج کے بعد ان کی رپورٹس مرتب کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter