میگا منی لانڈرنگ،زرداری کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا

15 جولائی, 2019

میگا منی لانڈرنگ کیس میں  پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ویڈیو اسکینڈل کے بعد جج ارشد ملک کو ہٹائے جانے پر سابق صدر آصف زرداری کو ڈیوٹی جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ نیب کی جانب سے آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی جائے گی۔ اس سے پہلے احتساب عدالت نے سابق صدر کا دس، پھر گیارہ اور تیسری بار تیرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دی تھی۔ جیالے قائد کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پیشی کے موقع پر کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter