عالمی خبریں

امریکی فوجی کا قتل کوئی اچھا خیال نہیں,افغان طالبان جانتے ہیں کہ انہوں نے بڑی غلطی کی ہے:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان جانتے ہیں کہ انہوں نے بڑی غلطی کی ہے اور اب ان کی سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ مذاکرات کیسے بحال کیے جائیں؟ امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امریکی فوجی سمیت 12 افراد کا قتل کوئی اچھا خیال نہیں تھا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جاری کردہ...

← مزيد پڑھئے

حکومت سعودی آئل ریفائنریز پرحملوں کے جواب میں ایرانی تیل تنصیبات پرحملے کرے:امریکی سینیٹر

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی آئل ریفائنریز پر حملوں کے جواب میں ایرانی تیل کی تنصیبات پرحملے کرے۔گراہم نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر ٹویٹ کیا  اب وقت آگیا ہے کہ امریکا ایرانی اشتعال انگیزی کا نوٹس لیے۔ اگر ایران اشتعال انگیزی جاری رکھتا یا جوہری افزودگی میں اضافہ کرتا ہے تو ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ غور کے لیے...

← مزيد پڑھئے

ٹرمپ کی سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک گفتگو،دفاعی تعاون کی پیشکش

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے فون پر گفتگو میں کہا کہ امریکا سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام میں مد دینے کو تیار ہے۔ انھوں نے سعودی آرامکو کی...

← مزيد پڑھئے

بھارت:اترپردیش کے کالج میں برقعہ پہننے والی طالبات کے داخلے پر پابندی

بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک معروف سرکاری کالج میں برقعہ پہننے والی طالبات کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔بھارتی ویب سائٹ انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر فیروز آباد کے ایس آر کے کالج میں طالبات کو برقعہ پہن کر کالج کے اندر جانے سے روک دیا گیا۔اس حوالے سے ایس آر کے کالج کے پرنسپل پربھاسکررائے کا کہنا ہے کہ کالج کے پرانے...

← مزيد پڑھئے

بھارت: کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک

بھارت میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم 11 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے 16 افراد کو لے کر جانے والی کشتی مدھیہ پردیش کے علاق بھوپال میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے جبکہ پولیس نے 5 افراد کو بچا لیا ۔

← مزيد پڑھئے

امریکا : کویت کے امیر طبی معائنے کے بعد ہسپتال سے فارغ

کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح امریکا میں ایک ہسپتال میں طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد وہاں سے فارغ کر دیے گئے ہیں۔ معائنے کے سلسلے میں تمام ٹیسٹوں کی رپورٹیں اطمینان بخش رہیں۔ یہ بات کویت کے امیر کے دفتری امور کے وزیر شیخ علی جراح الصباح نے بتائی۔ کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "كونا" نے اتوار کے روز بتایا تھا کہ ہسپتال میں طبی...

← مزيد پڑھئے

وائٹ ہاؤس کے باہر سے جاسوسی کے آلات برآمد

امریکا میں وائٹ ہاﺅس سمیت دیگر حساس مقامات کے قریب سے جاسوسی کے آلات برآمد کیے گئے ہیں، ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سےجاسوسی کیے جانے کے امکان پر یقین کرنا مشکل ہے۔  جاسوسی کے آلات میں اسٹنگ ریز موبائل ڈیوائس شامل ہے جو کسی کی موجودگی کے مقام اور شناخت کی معلومات فراہم کرتی ہے۔ذرائع کے مطابق اسٹنگ ریز کا مقصد ممکنہ طور پر امریکی صدر ٹرمپ...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب، اقامہ مدت ختم ہونے پر غیر ملکی طلبہ و طالبات کو رعایت

ریاض ۔ 12 ستمبر  سعودی وزارت تعلیم و تربیت نے ملک بھر میں مقامی، نجی اور غیر ملکی سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ملکی طلبہ و طالبات جن کے اقاموں کی مدت ختم ہو چکی ہے انہیں رواں تعلیمی سال کے اختتام تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت ہے۔ سعودی وزارت کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر امتحانات و...

← مزيد پڑھئے

نیتن یا ہو کا اعلان انتخابات سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی بدترین شکل ہے، امارات

ابوظہبی-متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس اعلان کی سختی سے مذمت کی ہے کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ17 ستمبر کو ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات کے بعد وہ وادی اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کا اعلان کریں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق اماراتی وزیر برائے امور خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے کہا کہ یہ اعلان ایک خطرناک پیش...

← مزيد پڑھئے

برطانیہ، اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر حل کرے، قرارداد منظور

لیڈز: برطانوی شہر لیڈز کے سٹی کونسل اجلاس میں قرارداد منظور کرلی گئی جس میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے برطانیہ اور اقوام متحدہ سے مل کر کام کرنے کا مطالبہ ہے۔تفصیلات کے مطابق لیڈز سٹی کونسل میں پاس ہونے والے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت برطانیہ اور اقوام متحدہ مل کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیےکردار ادا کرے۔ قرارداد کا متن ہے کہ اقوام...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter