روسی صدر پیوٹن پیرکو سعودی عرب کے دورہ پر پہنچیں گے

11 اکتوبر, 2019

 روسی صدر ولاد ی میر پیوٹن پیر کو سعودی عرب کے تاریخی دورے پر دارلحکومت ریاض پہنچیں گے۔ صدر پیوٹن  کے دورہ کے موقع پر روس اور سعودی عرب کے درمیان دوارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔پیر کو ریاض پہنچنے والے روسی صدرکا یہ دورہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے جس کے دوران سعودی عرب اور روس تیل کی پیداوارکے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔  روس، سعودی آرامکو کمپنی کے ساتھ 700 ملین ریال کی مشترکہ سرمایہ کاری بھی کرے گا۔واضح رہے کہ 10 سال بعد پہلی بار روس کے صدر سعودی عرب کے دورے پر آرہے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter