میانمار روہنگیا مسلمانوں کا مسئلہ حل کرے، جاپانی وزیراعظم

11 اکتوبر, 2019

 جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے میانمار کی فوج کے سربراہ سے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مسئلہ حل کیا جائے۔ شنزو اطے نے میانمار کی دفاعی سروسز کے کمانڈر انچیف، سینئر جنرل مِن ہلائیں سے ٹوکیو میں ملاقات کی۔جاپانی وزیراعظم نے اس توقع کا اظہار کیا کہ میانمار کی فوج کی کاوشوں سے صورتحال بہتر ہو گی۔انہوں نے زور دیا کہ کمانڈر انچیف کو پہل کرنی چاہیئے ۔جنرل مِن نے کہا کہ ملکی امن و سلامتی اور مہاجرین کی جلد واپسی کے لیے فوج کام کر رہی ہے۔واضح رہے کہ 2017ء میں روہنگیا مسلمانوںکے خلاف میانمار کی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد تقریباً 7 لاکھ روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش چلے گئے تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter