امریکا کا ہزاروں فوجی،جدیدہتھیار سعودیہ بھیجنےکااعلان

12 اکتوبر, 2019

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان نے امریکی سیکریٹری دفاع مارک ایسپر نے حوالے سے بتایا کہ امریکا نے سعودی عرب کے دفاع کو بڑھانے کے لیے ہزاروں اضافی فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے بعد امریکا سعودی عرب میں جدید ہتھیاروں کی کھیپیں اور ہزاروں فوجی بھیجے گا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکا نے مئی سے خطے امن کے قیام کیلئے 14،000 فوجیوں کا اضافہ کیا ہے۔امریکی سیکریٹری دفاع مارک ایسپر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اضافی مدد کی درخواست کی تھی۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق امریکا پہلے فیز میں 1800 فوجی سعودی عرب بھیجے گا، ایرانی جارحیت کے باعث امریکا خطے میں ایئرکرافٹ کیریر بھیجنے سے قاصر ہے۔بھیجے جانے والے ہتھیاروں سے متعلق پینٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکا 2 جنگی لڑاکا طیاروں کی اسکواڈرن، ایک ایکسپڈیژنری ونگ، 2 پیٹریاٹ بیٹریز اور ایک ٹرمینل ہائی الٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس جس کو عام فہم میں (تھاڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کہا جاتا ہے) بھیج رہا ہے۔امریکی محکمہ دفاع کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے 200 فوجی ستمبر کے مہینے میں جب کہ 1000 اہل کار اکتوبر کے آغاز میں بھیجے، جب کہ مزید 1800 فوجیوں کو جمعہ کے روز سعودی عرب بھیجا گیا۔ جب کہ مزید 1500 فوجیوں کو کلیرئنس ملنے پر بھیجا جائے گا۔امریکا کی جانب سے یو ایس ایس ہیری ٹرومین ایئر کرافٹ کریئر کو تاریخ کے مطابق علاقے میں تعینات کرنا تھا تاہم کچھ فنی خرابی کے باعث یہ ایئر کرافٹ کیرئر روانہ نہ کیا جاسکا۔ تاہم اس وقت یو ایس ایس ابراہم لنکن کی تعیناتی کو ری شیڈول کیا گیا ہے، جو آنے والے کچھ دنوں میں ختم ہوجائے گی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter