مسقط(كيئرخبر۔ 3 اپریل 2020 ء) خلیجی ریاست عمان میں کورونا وائرس نے حکام کی جانب سے روک تھام کی خاطر کیے گئے اقدامات کو روند کر آگے بڑھنا شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اومان میں کورونا کے مزید 21 کیسز سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد مملکت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی گنتی 231 تک پہنچ گئی ہے۔ اومانی حکومت نے کورونا کے متاثرین کی گنتی میں اضافہ کے بعد سر جوڑ...
← مزيد پڑھئے
تہران،پیرس، واشنگٹن(كيئرخبر)کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 10لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ ہلاکتیں بھی 50ہزار ہوگئی ہیں۔ وائرس سے امریکا، اٹلی، اسپین، جرمنی، فرانس سمیت کئی ترقی یافتہ ممالک میں صورتحال بدترین ہوتی جارہی ہے،24گھنٹے کےدوران امریکا میں ایک ہزار، اسپین950، برطانیہ569، فرانس 471اور ایران میں 124اموات ریکارڈ کی گئیں، ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق کورونا وائرس کے باعث دنیا...
← مزيد پڑھئے
کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سعودی حکومت نے بڑا اقدام کرتے ہوئے اج جمعہ کو مکہ اور مدینہ میں 24 گھنٹے کا کر فیونافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مکہ اور مدینہ میں اج صبح 6 بجے سے 3 بجے تک شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی۔ جبکہ دونوں مقدس ترین شہروں میں دوائیں اور کھانے پینے کی اشیا کی خریداری کی اجازت ہو گی۔ دوسری...
← مزيد پڑھئے
بھارت میں کورونا وائرس کے باعث کسان اپنی اسٹرابیری فصل جانوروں کو کھلانے پر مجبور ہوگئے۔ بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں کسان پریشانی کا شکار ہوگئے۔ لاک ڈاؤن کے باعث ٹرانسپورٹ بند ہونے سے کسانوں پر ان کی فصل کے خراب ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا۔ اس خطرے کے پیش نظر بھارتی کسانوں نے تیار اسٹرابری فروخت نہ ہونے پر اسے مویشیوں کو کھلانا شروع کردی۔ کسانوں کا کہنا ہے...
← مزيد پڑھئے
یروشلم۔ 02 اپریل2020ء) اسرائیل کے وزیر صحت اور ان کی اہلیہ کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ 71 سالہ یاکوف لٹزمان اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران وزیر صحت اور ان کی اہلیہ کے ساتھ رابطے میں آنے والوں کو تنہائی میں جانے کی درخواست کر دی گئی ہے...
← مزيد پڑھئے
شین زین -02اپریل2020ء) کورونا وائر س کی وبا پھیلنے کے بعد چین میں کتے اور بلیوں کا گوشت کھانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کورونا وائرس چین سے شروع ہوا جس کے بعد وہ پوری دنیا میں پھیل گیا ۔ اس لئے اب چین میں بلی اور کتے کا گوشت کھانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ تاریخی قانون ایک کروڑ 30 لاکھ کی آبادی والے چین کے شہر شین زین میں پاس...
← مزيد پڑھئے
ریاض 02 اپریل2020ء) سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال کرونا وائرس کی وبائ اور مستقبل میں اس کے اثرات کے بارے میں صورتحال واضح ہونے تک حج کے معاہدے موخر کر دیں۔ سعودی عرب کے وزیرحج ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر نے ریاض میں ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت تمام عازمین کے تحفظ کے لئے فکرمند ہے۔انہوں نے تمام ملکوں پر زور دیا کہ و ہ کو رونا وائرس کے حوالے...
← مزيد پڑھئے
ایران کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے اور سیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایران میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے تو وہیں اب موسلادھار بارش نے بھی تباہی مچادی ہے۔ ایران کے جنوبی اور وسطی صوبوں میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ ترجمان ایمرجنسی سروسز کے...
← مزيد پڑھئے
امریکا میں کورونا سے آج ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار سے بھی بڑھ گئی، جس سے مجموعی اموات 5 ہزار 110ہو گئی ہیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 47 ہزار 245 ہو چکی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 936050 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 194578 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکا میں 20 جنوری کو کورونا وائرس کا...
← مزيد پڑھئے
امریکی اراکین کانگریس نے چین پر الزمات کی بارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے کورونا کے پھیلاؤ کی حد اور ووہان میں اموات کی تعداد کو چھپایا اور امریکی محکمہ خارجہ سے چین کے اعداد و شمار اور معلومات سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی کانگریس میں ریپبلکن نے وہائٹ ہاؤس کو پیش کی گئی خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ کی طرف اشارہ کیا۔ جس میں دعویٰ...
← مزيد پڑھئے