اسرائیلی وزیر صحت اور انکی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تشخیص

2 اپریل, 2020

یروشلم۔ 02 اپریل2020ء) اسرائیل کے وزیر صحت اور ان کی اہلیہ کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ 71 سالہ یاکوف لٹزمان اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران وزیر صحت اور ان کی اہلیہ کے ساتھ رابطے میں آنے والوں کو تنہائی میں جانے کی درخواست کر دی گئی ہے ۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو کو اس صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہی جبکہ لیٹزمن صحت یاب ہونے تک گھر سے ہی اپنی ذمہ داری نبھاتے رہیں گے۔واضع رہے کہ اسرائیل میں 25 اموات او6000سے زیادہ انفیکشن کی اطلاع ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter