سعودی حکومت کا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے ممالک سے حج معاہدے مؤخر کرنے کا مطالبہ

2 اپریل, 2020

ریاض  02 اپریل2020ء) سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال کرونا وائرس کی وبائ اور مستقبل میں اس کے اثرات کے بارے میں صورتحال واضح ہونے تک حج کے معاہدے موخر کر دیں۔

سعودی عرب کے وزیرحج ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر نے ریاض میں ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت تمام عازمین کے تحفظ کے لئے فکرمند ہے۔انہوں نے تمام ملکوں پر زور دیا کہ و ہ کو رونا وائرس کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر حتمی بکنگ کے لئے واضح صورتحال سامنے آنے تک انتظا ر کریں

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter