عالمی خبریں

انڈیا کی مشرقی ریاست آسام میں مسلمانوں سے مذہبی تفریق کا قانون پاس ہو سکے گا؟

ایجنسیاں 19 مئی /2018 ا نڈیا کی مشرقی ریاست آسام میں گذشتہ ہفتے کئی تنظیموں نے مرکزی حکومت کے ایک مجوزہ قانون کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ شہریت ترمیمی بل جولائی سنہ 2016 میں پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا جس کے تحت تین پڑوسی ملکوں سے آنے والے مذہبی اقلیتی تارکین وطن کو انڈین شہریت دینے کی تجویز ہے۔ لیکن اس کی متنازع نوعیت کے سبب اسے مزید غور...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب ، شاہ سلمان مرکز نے روہنگیا پناہ گزینوں کو افطار کا سامان فراہم کردیا

ایجنسیاں  19 مئی2018ء) سعودی عرب کے کنگ سلمان سینٹر برائے امداد و انسانی خدمات نے بنگلہ دیش کے کاکس بازار علاقے میں روہنگیا پناہ گزینوں میں مخصوص کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنگ سلمان سینٹر متعدد ممالک میں ناداروں ، پناہ گزینوں اور ضرورت مندوں کیلئے انسانیت نواز منصوبے شروع کئے ہوئے ہے۔بنگلہ دیش میں سکونت پذیر پناہ گزیں بھی ان میں شامل ہیں۔ کنگ سلمان سینٹر نے یمن کے الجوف علاقے کے الحزم...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب : لیبر مقدمات کی سماعت کے لیے 7 نئی عدالتوں کی منظوری

ریاض ١٩ میئ ایجنسیاں سعودی عرب کی سپریم جوڈیشل کونسل نے ملک کے بڑے شہروں میں سات لیبر عدالتوں اور 96 لیبر چیمبرز کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ کونسل کے سیکریٹری جنرل سلمان الناشوان نے بتایا ہے کہ یہ ایک طویل المیعاد منصوبے کا پہلا مرحلہ ہے۔سات لیبر عدالتیں دارالحکومت الریاض ، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، البریدہ ، الدمام ، ابھا اور جدہ میں قائم کی...

← مزيد پڑھئے

اقوام متحدہ: مبینہ اسرائیلی ’جارحیت‘ کے خلاف تحقیقاتی کمیشن کے قیام کی قرارداد منظور

ایجنسیاں 19 مئی /2018 اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق نے فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی حالیہ کارروائیوں کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی کمیشن غزہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جمعے کو 29 ممبر ممالک کی حمایت کے بعد قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 'جلد از جلد ایک بین الاقوامی اور آزاد تحقیقی کمیشن بھیجا جائے گا...

← مزيد پڑھئے

انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی میں پل گرنے سے 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ایجنسیاں 16 مئی /2018  انڈیا کی ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی میں ایک پل گرنے کے حادثے میں کم سے کم 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور متعدد گاڑیاں پل کے نیچے دب گئی ہیں۔ امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ ملبے تلے مزید مزدوروں کے پھنسے ہونے کا امکان بھی ہے۔ یہ مزدور فلائی اور کے گرنے کے وقت اس پر کام کررہے تھے۔ یہ حادثہ وارانسی کے...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نہیں دکھا / خلیجی ممالک میں روزہ جمعرات سے

ریاض ١٥ مئی کیئر خبر آج سعودی عرب کی رویت ہلال کمیٹی نے بیان جاری کیا ہے کہ رمضان کا چاندپورے ملک میں کہیں نظر نہیں آیا جس کے سبب شعبان کا مہینہ ٣٠ کا مکمل کیا جائے گا اور یکم رمضان بروز جمعرات ہوگا- اسی کے ساتھ گلف کے دیگر ممالک میں بھی چاند نہیں دیکھا گیا - بر صغیر بھارت پاکستان و نیپال میں یہ امکان ظاہر کیا...

← مزيد پڑھئے

یروشلم میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح سے قبل تشدد، 37 فلسطینی ہلاک

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے یروشلم میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح کے موقع پر غزہ میں ہونے والے مظاہروں کے دوران کم از کم 37 فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک شدگان میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ حکام کے مطابق ان مظاہروں میں 1300 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی سرحد کے قریب چھ ہفتوں سے مظاہرے جاری ہیں...

← مزيد پڑھئے


ملائیشیا: مہاتیر محمد دنیا کے معمر ترین منتخب حکمران

ملائیشیا کے انتخابات میں فتح کے بعد سابق وزیراعظم مہاتیر محمد دنیا کے سب سے معمر منتخب حکمران بن گئے ہیں۔۔ 92 سالہ مہاتیر محمد نے پندرہ برس پہلے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ تاہم 2016 میں انھوں نے یہ فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ملائیشین پیونائیٹڈ انڈیجنس پارٹی قائم کی تھی۔ حالیہ انتخابات میں حکومتی اتحاد کے خلاف اپوزیشن کے پکاتان ہراپان اتحاد کی سربراہی مہاتیر محمد...

← مزيد پڑھئے

فیض احمد فیض کی صاحبزادی دلی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ

معروف شاعر فیض احمد فیض کی صاحبزادی منیزہ ہاشمی کو دلی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔ منیزہ ہاشمی کو نئی دلی میں کانفرنس میں شرکت سے روک دیا گیا، انہیں باضابطہ دعوت دے کر بھارت مدعو کیا گیا تھا۔ منیزہ ہاشمی کے بیٹے علی ہاشمی نے بھارت کے ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی والدہ منیزہ ہاشمی کو کانفرنس میں باقاعدہ مدعو کیا...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter