عالمی خبریں

غزہ پر قبضے کاوقت آپہنچا: اسرائیلی وزیرِ اعظم

تل ابيب/ ايجنسى اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نتین یاہو کا کہنا ہے کہ جنگ کے اگلے مرحلے کا وقت آ پہنچا۔ مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ مزید تیز ہو گیا، اسرائیل کی غزہ پر فضائی اوربحری حملے کے بعد زمینی حملے کی تیاری جاری ہے۔ اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ کم از کم محدود مدت کے لیے غزہ پر قبضے کا منصوبہ ہے۔...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کیلئے گفتگو روک دی

رياض/ ايجنسى سعودی عرب نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے لیے گفتگو روک دی۔ خبر ایجنسی سے ذرائع نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے بات چیت روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے متعلق بات چیت روکنے کے فیصلے کا امریکی حکام کو بتا دیا گیا ہے۔ دوسری...

← مزيد پڑھئے

اسرائیلی فوج کا زیادہ جانی نقصان اٹھانے کا اعتراف، ليكن غزه بهى بدحال

تل أبيب/ ايجنسى اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں بہت زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم یہ نقصان ہمیں نہیں روکے گا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں لڑائی میں شدت آئے گی، 3 لاکھ ریزرو فوج غزہ کی سرحد پر بھجوا دی گئی ہے، لڑائی میں شدت آنے کے بعد بھی اسرائیل کی حمایت جاری رہنے کی امید ہے۔ دوسری جانب...

← مزيد پڑھئے

اسرائیل کی غزہ پر چوتھے روز بھی بمباری، شہداء کی تعداد 1104 ہو گئی

غزہ/ ايجنسى حماس کی اسرائیل میں کارروائی اور اسرائیل کی غزہ پر بمباری چوتھے روز میں داخل ہو گئی۔ تازہ بمباری سے مرنے والوں میں عورتوں اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 14 اور دوسرے خاندان کے 8 افراد بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 1104 ہو گئی ہے جبکہ 3800 زخمی ہیں اور اس دوران ایمبولینسز اور طبی عملہ بھی...

← مزيد پڑھئے

حماس کے دوسرے روز بھی حملے، ابتک 870 اسرائیلی ہلاک، ہزاروں یہودی اسرائیل چھوڑنے کے لئے بے چین

حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان آج دوسرے روز بھی جھڑپیں جاری ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے رات بھر غزہ پر بمباری کی گئی، جس میں غزہ کا کثیر منزلہ فلسطین ٹاور ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملوں میں اسرائیلی فوج کے بریگیڈ کمانڈر سمیت 870 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی حکام نے 300 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی، جبکہ بتایا...

← مزيد پڑھئے

فلسطینیوں پر مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی موجودہ حالات کی وجہ ہے: فلسطین

غزة/ ايجنسى فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر مظالم اور ناانصافیوں کے تسلسل پر عالمی برادری کی خاموشی موجودہ حالات کی وجہ ہے، فلسطینی عوام کے لیے انصاف، آزادی اور عالمی قوانین کا مکمل نفاذ وقت کی ضرورت ہے۔ حالیہ اسرائیل فلسطین کشیدگی پر فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ روزانہ کی اشتعال انگیزیوں، حملوں اور یہودی آبادکاری کے نتائج سے بارہا آگاہ کیا۔...

← مزيد پڑھئے

حماس کے حملوں میں 180 اسرائیلی ہلاک، 1000 زخمی، 200 فلسطينى شهيد

غزه/ ايجنسى فلسطین اور اسرائیل کے درمیان نئی جنگ چھڑ گئی، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملہ کر دیا۔ اسرائیلی ٹی وی کے مطابق حماس کے حملے  میں 180 اسرائیلی ہلاک، 1000 سے زیادہ زخمی ہوگئے جبکہ متعدد کو یرغمال بنا لیا گیا۔ حماس کی القسام بریگیڈ نے اسرائیلی علاقوں میں7 ہزار  راکٹ داغے اور پیدل مزاحمت کار اسرائیلی سرحد عبور کر کے اسرائیلی علاقوں...

← مزيد پڑھئے

معروف امریکی ایم ایم اے فائٹر نے اسلام قبول کرلیا

نيويارك/ ايجنسى معروف امریکی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر امبر لیبروک نے اسلام قبول کر لیا۔ 35 سالہ ایتھلیٹ امبر لیبروک پروفیشنل فائٹرز لیگ میں فیدر ویٹ ڈویژن میں مقابلہ کرتی ہیں اور اپنے کیریئر میں بہت سی فتوحات حاصل کر چکی ہیں۔ امبر لیبروک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں اُنہیں پُرسکون ماحول میں عبادت کرتے...

← مزيد پڑھئے

سعودی شہزادی نے اسرائیل سے معاہدہ کا دیا اشارہ

ریاض: واشنگٹن میں ریاض کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے اس ہفتے سعودی عرب کے 93ویں قومی دن کے موقع پر امریکہ کے ساتھ مملکت کے تعلقات کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ ’’ویژن 2030 میرے ملک کے لیے تبدیلی کا لمحہ ہے‘‘۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کے ساتھ امن جلد ہی حقیقت بن سکتا ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گذشتہ ہفتے ایک...

← مزيد پڑھئے

رواں سال بحیرۂ روم میں 2 ہزار سے زائد تارکین وطن ہلاک اور لاپتہ ہوئے: اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 2500 سے زائد تارکین وطن بحیرۂ روم میں ہلاک اور لاپتہ ہوئے۔ اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی آفیسر روفن مینیکڈی ویلا نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ رواں سال 2500 سے زائد تارکین وطن بحیرۂ روم میں ہلاک اور لاپتہ ہوئے جبکہ اسی عرصے کے دوران تقریباً 186،000 افراد یورپی ممالک پہنچے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ بحیرۂ...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter