حماس کے حملوں میں 180 اسرائیلی ہلاک، 1000 زخمی، 200 فلسطينى شهيد

7 اکتوبر, 2023

غزه/ ايجنسى

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان نئی جنگ چھڑ گئی، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملہ کر دیا۔

اسرائیلی ٹی وی کے مطابق حماس کے حملے  میں 180 اسرائیلی ہلاک، 1000 سے زیادہ زخمی ہوگئے جبکہ متعدد کو یرغمال بنا لیا گیا۔

حماس کی القسام بریگیڈ نے اسرائیلی علاقوں میں7 ہزار  راکٹ داغے اور پیدل مزاحمت کار اسرائیلی سرحد عبور کر کے اسرائیلی علاقوں میں داخل ہو گئے۔

برطانوی ادارے نے حماس ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل پر 7  ہزار سے زائد راکٹ داغے، زمینی مزاحمت کار جیپوں اور موٹر سائیکلوں سے اسرائیلی علاقوں میں داخل ہوئے، راستے میں کھڑے اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کر دیا، موٹر گلائیڈرز سے بھی اسرائیل حدود میں اتر گئے، اسرائیلی شہر سائرن سے گونج اٹھے، حماس نے اپنی سہ طرفہ کارروائی کو’آپریشن الاقصی فلڈ‘ کا نام دیا ہے۔

اسرائیل نے غزہ پر بمباری شروع کر دی ہے

دوسری جانب حماس کے حملوں کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر بمباری شروع کر دی ہے، غزہ میں فلسطینی وزارت داخلہ کی عمارت پر فضائی حملہ کر کے تباہ کر دیا گیا۔

اسرائیل کی جوابی کارروائی میں 210 فلسطینی شہید اور 1 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں 270 کی حالت تشویشناک ہے۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ عسکریت پسند غزہ سے اسرائیلی علاقوں میں گھس آئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے جنگی حالات کا الرٹ جاری کر دیا

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگی حالات کا الرٹ جاری کر دیا ہے، اسرائیل کے وزیر دفاع نے اضافی فوج طلب کرنے کی منطوری دے دی ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی زیرِ صدارت ملٹری ہیڈ کوارٹرز میں ہنگامی اجلاس جاری ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے2007ء سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

 امریکا کی مذمت

امریکا نے اسرائیلی شہریوں پر حماس کے حملوں کی مذمت کی ہے، امریکی قومی سلامتی مشیرجیک سلیوان نے اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ  کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق حماس حملوں کےخلاف اسرائیلی حکومت اور اسرائیلیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سعودیہ کا حماس اور اسرائیل سے لڑائی روکنے پر زور

سعودی عرب نے حماس اور اسرائیل سے لڑائی روکنے پر زور دیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter