اسرائیل کی غزہ پر چوتھے روز بھی بمباری، شہداء کی تعداد 1104 ہو گئی

غزہ میں خونریزی کا ذمے دار اسرائیل ہے: شمالی کوریا

10 اکتوبر, 2023

غزہ/ ايجنسى

حماس کی اسرائیل میں کارروائی اور اسرائیل کی غزہ پر بمباری چوتھے روز میں داخل ہو گئی۔

تازہ بمباری سے مرنے والوں میں عورتوں اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 14 اور دوسرے خاندان کے 8 افراد بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 1104 ہو گئی ہے جبکہ 3800 زخمی ہیں اور اس دوران ایمبولینسز اور طبی عملہ بھی اسرائیل کے نشانے پر ہے۔

رپورٹس کے مطابق بجلی اور جنریٹرز کے لیے فیول کی کمی کے باعث اسپتالوں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ کے گنجان آباد علاقوں میں اندھا دھند بمباری سے 2 صحافی بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہےکہ 1 لاکھ 87 ہزار سے زائد فلسطینی گھر چھوڑنے پر مجبور ہو کر اسکولوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

وهيں شمالی کوریا نے غزہ میں خونریزی کا ذمے دار اسرائیل کو قرار دے دیا۔

شمالی کوریا کی حکمراں جماعت کے ترجمان نے روڈونگ سنمن اخبار میں آرٹیکل لکھا ہے جس میں یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ غزہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپیں اسرائیل کی فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل مجرمانہ کارروائیوں کا نتیجہ ہے۔

شمالی کوریا کی حکمراں جماعت کے ترجمان نے اسرائیل اور فلسطین مسئلے کا حل آزاد فلسطینی ریاست کو قرار دیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter