یورپی یونین نے برطانیہ کو برسلز میں گھنٹوں جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد یورپی یونین سے علیحدگی کے لئے31 اکتوبر تک کی مہلت دے دی ہے۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق 31 اکتوبر تک برطانیہ کی ڈیل یا بغیر کسی ڈیل کے یورپی یونین سے علیحدگی کا حتمی فیصلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم نے یورپی یونین سے کسی سمجھوتے کے تحت علیحدگی کے لئے 30 جون کی...
← مزيد پڑھئےسوڈان کے سرکاری ٹی وی نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج عنقریب اہم اعلان کرنے والی ہیں جس کے بعد ملک بھر میں صدر عمر البشیر کے خلاف فوجی بغاوت ہونے کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔ گزشتہ 30 سال سے برسرِ اقتدار عمر البشیر کے خلاف سوڈان میں گزشتہ کئی ماہ سے مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک درجنوں افراد...
← مزيد پڑھئےبیجنگ ۔ 11 اپریل چینی دارالحکومت بیجنگ میں چائنا افریقہ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ نے ایک تہنیتی پیغام میں چائنا افریقہ انسٹی ٹیوٹ کے قیام پر مبارک باد پیش کی۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین سب سے بڑا ترقی پذیر ملک ہے جبکہ افریقہ میں ترقی پذیر ممالک کافی تعداد میں موجود ہیں، فریقین کے درمیان...
← مزيد پڑھئےممبئی - بھارت میں انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جس میں آج (بروز جمعرات) 20 ریاستوں میں ایوان زیریں (لوک سبھا) کی نشستوں کے لیے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ ایک ارب 30 کروڑ آبادی والے ملک میں 7 مراحل میں ہونے والے انتخابات کا آج پہلا روز ہے، یہ انتخابات 6 ہفتوں میں مکمل ہوں گے۔بھارت میں مجموعی طور پر 89 کروڑ 89 لاکھ ووٹرز میں سے...
← مزيد پڑھئےبھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے ووٹنگ کل ہو گی، سات مراحل میں ہونے والے الیکشن کے نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہو گا۔بھارت میں عام انتخابات کا پہلا مرحلہ کل ہو گا جس میں 91 نشستوں کے لئے آندھرا پردیش، آسام، بہار، جموں کشمیر اڑیسہ اور اترپردیش سمیت بیس ریاستوں میں ووٹنگ ہو گی۔سات مراحل میں ہونے والے عام انتخابات میں نوے کروڑ شہری اپنا حق...
← مزيد پڑھئےنئی دہلی ... انڈیا میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے جاری انتخابی مہم منگل کی شام ختم ہوگئی۔ پہلے مرحلے میں لوک سبھا کی91 نشستوں پر 18ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام 2علاقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پہلے مرحلے کی انتخابی مہم کے آخری دن هندوستانى وزیراعظم نریندرمودی،بی جے پی صدر امیت شاہ،کانگریس کے صدر را ہول گاندھی اور دیگر رہنماوں نے پارٹی کے امیدواروں کے لئے...
← مزيد پڑھئےنئی دہلی - بھارت میں الیکشن سے قبل وزيراعظم نريندرمودی سرکارکو بڑا جھٹکا لگ گیا ، بھارتی سپریم کورٹ نےرافیل معاہدے کی دستاویزات طلب کرلیں ۔ بھارتی سپریم کورٹ نے دستاویزات کی طلبی پر اٹھایا گیا حکومتی اعتراض مسترد کردیا ، بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نےعدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ دستاویزات چوری ہوچکی ہیں، جو دستاویزات چوری ہوچکی ہیں،وہ قابل قبول نہیں،انہیں پٹیشن کا حصہ نہ بنایا...
← مزيد پڑھئےاسرائیل میں بنجمن نیتن یاہوانتخابات میں کامیابی حاصل کرکے پانچویں بارملک کے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق 97فیصدووٹوں کی گنتی ہوچکی ہے جن کے مطابق نیتن یاہو اور ان کی اتحادی جماعتوں نے پارلیمنٹ کی120نشستوں میں سے65نشستیں حاصل کی ہیں۔ دائیں بازو کی جماعت لیکوڈ پارٹی کے سربراہ اور اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نیتن یاہو انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد اسرائیل کی...
← مزيد پڑھئےواشنگٹن — ایران کے صدر حسن روحانی نے منگل کے روز الزام لگایا کہ عالمی دہشت گردی کا ’’اصل رہنما‘‘ امریکہ ہے۔ یہ بیان امریکہ کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے ایک ہی روز بعد سامنے آیا ہے۔امریکہ کی جانب سے یہ پہلا موقع ہے کہ کسی حکومتی ادارے کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ...
← مزيد پڑھئےنئی دہلی - الیکشن جیتنے کے جنون میں وزيراعظم نريندرمودی نے نرالی منطق پیش کرتے ہوئے کانگریس کو ریاست مخالف جماعت قرار دے دیا ۔ مہاراشٹر میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بولے کہ پاکستان کانگریس کی وجہ سے معرض وجود میں آیا ، کانگریس رہنماؤں میں عقل ہوتی تو پاکستان کبھی نہ بنتا ، کانگریس کے منشور پاکستان کے مؤقف میں کوئی فرق نہیں۔
← مزيد پڑھئے