’’سعودی خواتین نے گاڑیوں کا گلابی رنگ مسترد کردیا‘‘

11 اپریل, 2019
خواتین کے بارے میں یہ رائے عام ہے کہ وہ گلابی رنگ کی دلدادہ ہوتی ہیں، کپڑے ہوں یا جوتے،ہینڈ بیگ ہو یا گھڑی، خواتین گلابی رنگ کا ہی انتخاب کرتی ہیں۔ مگر سعودی خواتین نیگاڑیوں کے انتخاب کے معاملے میں اس عمومی تصور کو غلط ثابت کردیا۔
سعودی عرب میں کار ساز کمپنیوں، گاڑیوں کے تاجروں اور مارکیٹنگ کے ماہرین اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب خواتین نے اپنے لیے سفید اور سلور رنگ کی گاڑیاں پسندکیں۔
  سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعدگاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کا خیال تھا کہ خواتین گلابی اور بنفشی رنگ کی گاڑیوں ہی میں دلچسپی لیں گی لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوا تاہم، سپورٹس اور پرآسائش گاڑیوں سے متعلق ماہرین کی توقعات درست ثابت ہوئیں۔
 سعودی خواتین مختلف رنگوں کی گاڑیوں میں دلچسپی لے رہی ہیں اور اس سلسلے میں مردوں اور خواتین کے درمیان کوئی واضح فرق ریکارڈ پر نہیں آیا۔
شورومز میں کام کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد گاڑیوں کی طلب میں چار فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی خواتین گاڑیوںمیں پانچ نمایاں ترین خصوصیات پر زیادہ زور دے رہی ہیں۔ ان میں سینسرز، سکیورٹی سسٹم، عقبی کیمرا، فیول خرچ اور فاضل پرزوں کی آسانی سے فراہمی شامل  ہیں۔
گاڑیوں کے شو رومز کے ذمہ داران اور مارکیٹنگ مینجرزکا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے سودوں میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ خواتین کے لیے گاڑیوں کی ملکیت کی راہ میں انشورنس کارروائی کا عمل کچھ طویل ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter