بھارت میں 17ویں لوک سبھا کے انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل

12 اپریل, 2019

بھارت میں 17ویں لوک سبھا کے انتخابات کا پہلا مرحلہ مکملنئی دہلی: (11 اپریل 2019) بھارت میں 17ویں  لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں 18 ریاستوں اور دو وفاقی علاقوں میں 14کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے اکثریت نے 91 نشتوں کیلئے اپنی پسند یدہ امیدواروں کو ووٹ دیا۔ پولنگ اسٹیشنز پر تشدد اورجھڑپ میں  متعددافراد زخمی ہوگئے۔بھارت میں ایوان زیرین لوک سبھا کے انتخابات کا پہلا مرحلا مکمل ہوگیا ۔ لوک سبھا کے 547نشتوں میں سے 91نشتوں پر18ریاستوں میں پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے ختم ہوئی۔ مختلف ریاستوں میں ووٹوں کی شرح مختلف رہی۔50 سے 80 فیصد تک لوگوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔آندھرا پردیش، اروناچل پردیش،میگھالیہ، اترا کھنڈ، میزورام، ناگالینڈ، سکم، لکشادیپ، انڈامان ایند نیکو بار جزائر اور تیلگانہ میں پولنگ ختم ہوگئی۔ اس کے علاوہ آسام، بہار، چھتیس گڑہ، جموں اینڈ کشمیر، مہاراشٹرا، منی پور، اڑیسہ، تریپورہ، اترپردیش اور مغربی بنگال کے بھی کچھ حصوں میں ووٹنگ ہوئی۔ آندھرا پردیش میں پولنگ کے دوران دو جماعتوں کے کارکنان میں جھڑپ ہوئی۔جھڑپ کے دوران تیلگودیشم پارٹی کے دو کارکن ہلاک  ہوگئے۔ آندھرا پردیش کے چیف الیکشن افسر نے کہاکہ 362ووٹنگ مشینیں خراب ہوگئیں ہیں۔ دوسری جانب مہاراشٹہ میں بارودی سرنگھ کے دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ووٹرز کے مطابق انتخابات میں بهارتکے وزيراعظم نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی اور اتحادی جماعتوں کو سبقت حاصل ہے۔انتخابات میں اصل مقابلہ وزيراعظم نریندر مودی کے یونائٹڈ پروگریسو الائنس اور راہول گاندھی کے نیشنل ڈیموکریٹک الانس کے درمیان ہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter