عالمی خبریں

غزہ میں 20 لاکھ انسانوں کو تباہی کا سامنا ہے: سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ/ايجنسى اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو  گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں 20 لاکھ انسانوں کو تباہی کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر انتونیو گوتریس نے پیغام میں کہا ہے کہ غزہ میں شہریوں کے لیے ناقابلِ تصور تباہی ہے، سب اپنی ذمے داریاں ادا کریں، تاریخ ہم سب کا فیصلہ کرے گی۔ سیکریٹری جنرل نے مشرقِ وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی...

← مزيد پڑھئے

ہم بھی انتظار میں ہیں دشمن کو نئی قسم کی موت کا مزہ چکھائیں، ترجمان حماس

غزہ/ ايجنسى فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ دشمن روز زمینی حملے کی دھمکیاں دیتا ہے، ہم بھی انتظار میں ہیں کہ دشمن کو نئی قسم کی موت کا مزہ چکھائیں۔ ترجمان حماس نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت اور قتل و غارت گری ہولو کاسٹ سے کہیں بڑھ کر ہے۔ ابو عبیدہ نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو یقین رکھنا چاہیے کہ ہماری...

← مزيد پڑھئے

یہودی عالم کا اسرائیل سے مطالبہ: تمام زمینیں فلسطینی عوام کو واپس کی جائیں

ایک یہودی عالم، استاد اور قانون دان ربی یسروئیل فیلڈمین نے اسرائیل سے تمام زمینیں فلسطینی عوام کو واپس کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ یہودی مذہبی رہنما ربی یسروئیل فیلڈمین نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ صہیونی یہودیوں کی نمائندگی نہیں کرتے، تمام زمینیں فلسطینی عوام کو واپس کی جائیں، بطور یہودی ہم فلسطینی حکومت کے تحت زیادہ محفوظ رہیں گے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں آسمانی کتاب تورات...

← مزيد پڑھئے

حماس: ایران نے ہمارے ساتھ غداری کی ہے

بيروت/ ایجنسیاں:  ایسی صورتحال جب کہ صہیونی دہشتگرد پوری دنیا کے سامنے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں۔۔ ہر روز غزہ میں خون آشام مناظر اس کی بے بسی کی عکاسی کر رہے ہیں عالم اسلام خاموش تماشائی بنا ہے۔۔ اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے ایرانی نمائندے کے اعلان کے دو دن بعد  ایک اہم انکشاف کیا ہے - اقوام متحدہ میں امیر سعید ایرانی نے واضح طور...

← مزيد پڑھئے

مصر سے امداد لے کر پہلا قافلہ غزہ روانہ

رفح/ ايجنسى مصر میں رفح بری سرحدی چوکی کے ذریعہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد لے کر پہلا قافلہ غزہ روانہ ہوگیا ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق رفح بری سرحدی چوکی فلسطین کی جانب سے بند تھی جسے آج انسانی امداد کے لیے کھولا گیا ہے۔ قبل ازیں متعدد ممالک، تنظیموں اور افراد کی طرف سے مصر کے متعلقہ ادارے کو کئی ٹن امدادی سامان پہنچا ہے۔ مصر نے فلسطین...

← مزيد پڑھئے

دہشت گرداسرائیل نے غزہ کے تین مزید اسپتالوں کو نشانہ بنایا؛ سیکڑوں شہید

غزہ/ ايجنسى غزہ کے مزید اسپتالوں کو بھی اسرائیل نے نشانے پر رکھ لیا اور ایک ہی روز میں مزید 433 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق القدس اور الشفا اسپتال اور ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر کے قریبی علاقوں پر 30 منٹ تک بمباری کی گئی جبکہ غزہ سٹی اور جنوبی علاقوں میں بھی رہائشی عمارتوں پر تازہ حملے کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں...

← مزيد پڑھئے

دہشت گرد اسرائیل کی غزہ اسپتال پر بم باری، لمحوں میں 600 سے زائد فلسطینی مریض اور ڈاکٹرز شہید

غزه/ ايجنسى غزہ میں دہشت گرد اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے اسپتال پر تازہ حملے میں 600 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے واقعے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد چار  ہزار سےتجاوز کرگئی۔ شہداء میں ایک ہزار سے زیادہ خواتین، 940 سے زیادہ بچے شامل ہیں۔...

← مزيد پڑھئے

جنگ بندی، سلامتی کونسل میں روس کی قرارداد منظور نہ کی جاسکی

اقوام متحده/ ايجنسى اسرائیل فلسطین جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی قرارداد منظور نہ کی جاسکی۔ روسی قرارداد کے حق میں 5 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے۔ امریکا، برطانیہ، فرانس اور جاپان نے مخالفت میں ووٹ دیدیا۔ چین، امارات، گبون اور موزمبیق کی حمایت کام نہ آئی۔ روسی قرارداد میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب رپورٹس...

← مزيد پڑھئے

غزہ، اسرائیل جنگ: امریکی نیوز چینل نے تین مسلمان اینکرز معطل کر دیے

واشنگٹن / ایجنسی امریکی نیوز نیٹ ورک ايم ايس اين بى سى MSNBC نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے باعث بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد تین مسلمان اینکرز معطل کر دیے ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق دو ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے مہدی حسن، ایمن محی الدین اور علی ویلشی کو خاموشی سے اینکر کی کرسی سے ہٹا دیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ...

← مزيد پڑھئے

اسرائیل کا غزہ کی پٹی پر قبضہ ’بڑی غلطی ہو گی‘: جو بائیڈن

نيويارك/ ايجنسى امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر قبضہ ایک ’بڑی غلطی ہو گی‘۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو امریکی صدر جو بائیڈن سے سی بی ایس نیوز کے پروگرام ’60 منٹس‘ میں انٹرویو کے دوران سوال ہوا کہ  آیا وہ غزہ پر قبضے کی حمایت کریں گے؟ جو بائیڈن نے جواب دیتے ہوئے کہا...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter