ہم بھی انتظار میں ہیں دشمن کو نئی قسم کی موت کا مزہ چکھائیں، ترجمان حماس

29 اکتوبر, 2023

غزہ/ ايجنسى

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ دشمن روز زمینی حملے کی دھمکیاں دیتا ہے، ہم بھی انتظار میں ہیں کہ دشمن کو نئی قسم کی موت کا مزہ چکھائیں۔

ترجمان حماس نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت اور قتل و غارت گری ہولو کاسٹ سے کہیں بڑھ کر ہے۔

ابو عبیدہ نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو یقین رکھنا چاہیے کہ ہماری فتح آنے والی ہے، ہم اپنی قوم کے معزز  لوگوں، علاقے کے مجاہدین سے دوبارہ اپیل کرتے ہیں۔

ترجمان حماس نے مزید کہا کہ ہم اپیل کرتے ہیں کہ اس جنگ کو فیصلہ کن معرکہ سمجھیں اور ہمارے ساتھ اٹھیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جنگ کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، غزہ میں مقاصد حاصل کرنے کے لیے زمینی آپریشن کی ضرورت ہے، دشمن کے سیکڑوں لوگ مارے  گئے ہیں، انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔

 اسرائیلی فوج نے کہا کہ زمینی افواج اہم اور پیچیدہ آپریشن کر رہی ہیں، دشمن کے علاقے میں گُھسے بغیر دشمن کو ختم کرنے کا کوئی راستہ نہیں، یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter