حماس: ایران نے ہمارے ساتھ غداری کی ہے

22 اکتوبر, 2023

بيروت/ ایجنسیاں:  ایسی صورتحال جب کہ صہیونی دہشتگرد پوری دنیا کے سامنے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں۔۔ ہر روز غزہ میں خون آشام مناظر اس کی بے بسی کی عکاسی کر رہے ہیں عالم اسلام خاموش تماشائی بنا ہے۔۔ اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے ایرانی نمائندے کے اعلان کے دو دن بعد  ایک اہم انکشاف کیا ہے – اقوام متحدہ میں امیر سعید ایرانی نے واضح طور پر کہا کہ اگر اسرائیل تہران اور اس کے مفادات پر حملہ نہیں کرتا تو ایران غزہ تنازعہ میں مداخلت نہیں کرے گا۔

لبنان میں حماس کے نمائندے احمد عبدالہادی نے نیوز ویک میگزین کے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا: "ہم نے اس جنگ سے پہلے، دوران اور بعد میں حزب اللہ اور ایران کے ساتھ رابطہ کیا۔ اعلی ترین سطح پر گفتگو ہوتی رہی لیکن ایسا لگتا ہے کہ ہم ایران کی طرف سے واضح دھوکہ دہی اور جھوٹے وعدوں کا شکار ہوئے ہیں… جی ہاں، واضح خیانت اور جھوٹے وعدے”۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے اس بات کی تردید کی کہ اس کے ملک نے گذشتہ ہفتے کے روز اسرائیلی قبضے کے خلاف عزالدین القسام بریگیڈز کی طرف سے شروع کیے گئے الاقصی فلڈ آپریشن میں حصہ لیا۔

حماس رہنما کے بیان پر سنی  ممالک کے دینی رہنماؤں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اب بھی آنکھ نہ کھلے تو تباہی کا سامنا ہی کرنا ہوگا۔ سنی علماءِ کا کہنا ہے کہ منافق ایران پر بھروسہ کرنا ہی سب سے بڑی حماقت ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter