دہشت گرداسرائیل نے غزہ کے تین مزید اسپتالوں کو نشانہ بنایا؛ سیکڑوں شہید

19 اکتوبر, 2023

غزہ/ ايجنسى

غزہ کے مزید اسپتالوں کو بھی اسرائیل نے نشانے پر رکھ لیا اور ایک ہی روز میں مزید 433 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق القدس اور الشفا اسپتال اور ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر کے قریبی علاقوں پر 30 منٹ تک بمباری کی گئی جبکہ غزہ سٹی اور جنوبی علاقوں میں بھی رہائشی عمارتوں پر تازہ حملے کیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت مزید کئی فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں مغربی کنارے کے علاقوں رملہ اور نابلوس میں بھی اسرائیلی فورسز نے 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

ہر گزرتے دن کے ساتھ شہدا کی تعداد میں اضافہ

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 3 ہزار 900 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 12 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 69 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 17 اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں زخمیوں سے بھرے اسپتال پر بمباری کی تھی جس سے بچوں اور خواتین سمیت 500 فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter