مودی کی صحت کا راز 2 کلو گالیاں روزانہ

21 اپریل, 2018

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ میری صحت کا راز روزانہ ’2کلو گالیاں ‘کھانا ہےاور یہ خوراک میں گزشتہ 20سال سے لے رہا ہوں ۔

دورہ برطانیہ کے دوران لندن کے ویسٹ منسٹر ہال میں ’ بھارت کی بات سب کے ساتھ ‘ میں نریندری مودی نے خطاب کیا۔اختتام پر ایک نوجوان نے استفسار کیا کہ بہت سارا کام کرنے کی طاقت آپ میں کہا ںسے آتی ہے ؟یعنی آپ کی صحت کا راز کیا ہے؟

اس سنجیدہ سوال پر نریندر مودی کی حس مزاح پھڑک اٹھی اور انہوں نے کہا کہ پچھلے 20سال سے میں روزانہ 2کلو گالیاں کھارہا ہوں،یہی میری خوراک اور صحت کا راز بھی ہے۔

بھارتی وزیراعظم کے جواب پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا لیکن کسی میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ ہم اٹھ کر یہ سوال کر سکیں کہ جناب لوگ آپ کو ’2کلو یا اس سے زائد ‘ گالیاں کیوں دیتے ہیں؟

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter