بس کی طرح جہاز میں بھی کھڑے ہو کر سفر کرنا ممکن

19 اپریل, 2018

ایک اطالوی کمپنی نے جہاز کے لیے ایسی نشستیں تیار کی ہیں جن میں مسافر اگر چاہیں تو کھڑے ہو کر بھی سفر کرسکتے ہیں

کمپنی نے اکانومی کلاس کی نئے ڈیزائن والی نشستیں بنائی ہیں جو نہ صرف اونچائی میں پرانی سیٹوں سے بڑی ہیں بلکہ جگہ بھی کم گھیرتی ہیں۔

کمپنی نے نئے ڈیزائن والی نشستوں کو اسکائی رائیڈر کا نام دیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی سیٹوں کا وزن دیگر کلاس کی نشستوں سے نصف ہے جبکہ اس کی مرمت اور صفائی ستھرائی کے اخراجات بھی پرانی سیٹوں سے کم ہیں۔

بس کی طرح جہاز میں بھی کھڑے ہو کر سفر کرنا ممکن

2010ء میں ہونے والے ایک سروے میں ایک لاکھ 20 ہزار مسافروں میں سے اکثریت نے اونچی سائز کی نشستوں کو ترجیح دی تھی۔

80 ہزار لوگوں نے رائے دی تھی کہ اگر انہیں مفت میں کھڑے ہونے والی نشستیں مل جائیں تو ان کا سفر دوبالا ہوجائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter