’مجھے تم پر یقین ہے‘

جنسی زیادتی کیس میں آئرلینڈ کی عدالت کے دو رگبی کھلاڑیوں کو بری کرنے پر احتجاجاً ہزاروں خواتین سڑکوں پر آگئیں

30 مارچ, 2018

جنسی زیادتی کیس میں آئرلینڈ کی عدالت کے دو رگبی کھلاڑیوں کو بری کرنے پر احتجاجاً ہزاروں خواتین سڑکوں پر آگئیں۔

سوشل میڈیا پر متاثرہ خاتون کی حمایت میں ہیش ٹیگ ’آئی بیلیو ہر‘ یعنی ’مجھے تم پر یقین ہے‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

رگبی اسٹارز پیڈی جیکسن اور اسٹورٹ اولڈنگ پر خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام تھا۔ 

بیلفاسٹ اور ڈبلن میں جاری مظاہروں میں مظاہرین کا موقف ہے کہ متاثرہ خاتون کے ساتھ عدالت کا سلوک انصاف پر مبنی نہیں تھا۔

خاتون کے بیان پر ملزمان کے بیان کو اہمیت دی گئی۔ 

کیس کی کارروائی بیلفاسٹ کراون کورٹ میں نو مہینے تک جاری رہی جس میں 8 مردوں اور 3 خواتین پر مشتمل جیوری نے فیصلہ دیا۔ 

فیصلہ آنے کے چند ہی گھنٹوں میں سماجی رابطہ ویب سائٹ پر احتجاجی پیغامات کا ڈھیر لگ گیا جس نے باقاعدہ مہم کی شکل اختیار کرلی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter