اہم خبریں

کھوٹانگ میں زلزلہ سے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ؛ ٢٣ گھروں کو نقصان؛ سات زخمی

کھوٹانگ/ کئیر خبر چھ ریکٹر کے شدید زلزلہ کے بعد کھوٹانگ میں زلزلہ سے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہورہی ہے؛ موصولہ اطلاعات کے مطابق ٢٣ گھروں کو نقصان پہنچا ہے؛ سات افراد زخمی بتایے جارہے ہیں یہ ابتدائی معلومات موصول ہوئی ہیں- مزید نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کیونکہ آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے

← مزيد پڑھئے

نیپال: کھوٹانگ میں 6 ریکٹر اسکیل کی شدت کا زلزلہ؛ ملک کے درجنوں اضلاع میں جھٹکے محسوس کئے گئے

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر ضلع کھوٹانگ کے ماتم برتا نامی مقام کو مرکز بنا کر آج صبح آٹھ بج کر 13 منٹ پر چھ ریکٹراسکیل کی شدت کا زلزلہ آیا ۔ زلزلہ کے جھٹکے ملک کے بیشتر اضلاع میں محسوس کئے گئے گئے۔ کھوٹانگ میں ابھی بھی لوگ گھروں کے باہر ہیں کیونکہ آفٹر شاکس کا بھی اندیشہ بتایا جارہا ہے۔ کھوٹانگ کے سیڈیو کا کہنا ہے کہ زلزلہ انتہائی طاقتور...

← مزيد پڑھئے

نیپال: بچوں میں وائرل بخار کے بڑھتے معاملات؛ اڈینو وائرس ہے سبب؛ تین دن کے لئے راجدھانی میں اسکول بند

کٹھمنڈو / کئیر خبر بچوں میں بخار کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ، ڈاکٹروں کو شبہ ہے کہ اس کی بنیادی وجہ اڈینو وائرس ہے۔ اڈینو وائرس عام وائرس ہے جو عام طور پر ہلکی سردی یا فلو جیسی بیماری کا سبب بنتے ہیں۔ کانتی چلڈرن ہسپتال کے سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر رام ہری چاپاگاین کے مطابق، وائرل بخار سے متاثرہ بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے ہسپتال کا دورہ...

← مزيد پڑھئے

نیپال: پارلیمانی کمیٹی نے حج کمیٹی کے ذمہ داران کے خلاف بد عنوانی سے متعلق تحقیقات کا دیا حکم

کٹھمنڈو / کئیر خبر ایوان نمائندگان کی خواتین و سماجی کمیٹی کے ارکان کی جانب سے سفر حج میں بدعنوانی کے الزامات کے بعد کمیٹی نے اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کے لئے اختیار کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت دی ہے ۔ مسلم کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 2077/078 پر بحث کے لیے بلائے گئے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ نے سوال اٹھایا کہ حجاج کرام کو بھیجنے...

← مزيد پڑھئے

سندھو پالچوک میں آج صبح چھ بجے 4.7 کی شدت کا زلزلہ؛ کسی نقصان کی اطلاع نہیں

کٹھمنڈو / کیئر خبر نیشنل سیسمولوجیکل سنٹر کے مطابق، آج صبح سندھو پالچوک اور آس پاس کے علاقوں میں 4.7 ریکٹر سکیل کی شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلہ صبح 6:00  آیا جس کا مرکز بلیمبو تھا۔ مقامی باشندوں کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے سندھو پالچوک کے علاوہ کابھرے اور کٹھمنڈو میں محسوس کیے گئے۔ تاہم ابھی تک زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

← مزيد پڑھئے

شدید گرمی کے باعث لندن جلنے لگا، یورپ میں گرمی سے ابتک ٢٥٠٠ سے زائد افراد ہلاک

لندن/ ايجنسى برطانیہ سمیت یورپ کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، جس کے باعث گزشتہ روز برطانوی دارالحکومت لندن میں آگ بھڑکنے کا بڑا واقعہ پیش آیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شدید گرمی کے باعث لندن کے مشرقی علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات پیش آئے ہیں، جن میں آگ نے قریبی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ برطانوی دارالحکومت کے کئی...

← مزيد پڑھئے

دلی پولیس کے منہ پر سپریم طمانچہ؛ محمد زبیر تہاڑ جیل سے رہا، سپریم کورٹ نے دی سبھی معاملوں میں ضمانت

نئی دہلی: آلٹ نیوز کے کو فاونڈر محمد زبیر کو بدھ کی شب دہلی کی تہاڑ جیل سے رہا کردیا گیا۔ اس سے کچھ گھنٹے پہلے ہی سپریم کورٹ نے محمد زبیر کو اترپردیش میں ان کے خلاف درج سبھی معاملوں میں ضمانت دے دی تھی۔ جیل افسران نے یہ جانکاری دی ہے۔ محمد زبیر کو دہلی پولیس نے ٹوئٹ کے ذریعہ مبینہ مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام...

← مزيد پڑھئے

ایمالے وفاقی پارلیمانی اور صوبائی انتخابات اکیلے لڑنے کے لیے تیار ہے: سینئر وائس چیئرمین پوکھریل

کٹھمنڈو / کئیر خبر نیپال کمیونسٹ پارٹی ایمالے کے سینئر وائس چیئرمین ایشور پوکھریل نے کہا ہے کہ ایمالے آئندہ وفاقی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن تنہا لڑنے کے لیے تیار ہے۔ پریس چوتاری نیپال صوبہ نمبر 1 کمیٹی کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ یو ایم ایل انتخابات میں اکیلے جانے کے لیے تیار ہے، یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ان کی پارٹی آئندہ...

← مزيد پڑھئے

برطانیہ: امتیازی سلوک کے باعث مسلم شہریوں کے بے روزگار ہونے کا خطرہ

لندن/ ايجنسى برطانیہ کے مسلمانوں کو عیسائیوں کے مقابلے میں بے روزگاری کا سامنا ہے۔ ایک ریسرچ جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق برطانوی منڈی میں مذہب اور رنگ کی بنیاد پر تفریق موجود ہے۔ یونیورسٹی آف برسٹل کے محقق سمیر سویدا نے یہ تحقیق کی ہے، انہوں نے کہا کہ ملازمتیں فراہم کرنے میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جاتا ہے۔ تحقیق میں ثابت ہوا کہ...

← مزيد پڑھئے

تیل کی پیداوار 1 کروڑ 30 لاکھ بیرل سے بڑھا نہیں سکتے، سعودی ولی عہد

جدہ/ واس سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ تیل کی پیداوار 1 کروڑ 30 لاکھ بیرل سے بڑھا نہیں سکتے۔ جدہ میں امریکا عرب کانفرنس سے خطاب کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے پاس تیل کی یومیہ پیداوار ایک کروڑ تیس لاکھ بیرل سے بڑھانے کی صلاحیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter