سنسرى: معروف عالم دین مولانا محمد حضرت سلفی نے داعی اجل کو لبیک کہا

27 ستمبر, 2022

سنسرى/ كيئر خبر

ضلع سنسری کے مردم خیز گاؤں ششوا دھرم پور بسنت پور اور ملک نیپال کے مشہور معروف عالم دین وبے مثال خطیب نیپال استاذالاساتذہ جناب مولانا محمد حضرت سلفی رحمہ اللہ(سابق صدر جامعة الاصلاح اسلامیہ بھوٹہا سنسری نیپال)نے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا، انا لله وانا اليه راجعون. مولانا كى شخصيت مشرقى نیپال کى معروف علمی شخصیت تهى۔جامعۃ الاصلاح بھوٹہا سنسری کے عظیم اور مستحکم ستون تھے۔ آپ نے اپنی پوری زندگی صدر مدرس اور صدر جامعہ کی حیثیت سے جامعہ میں وقف کردی۔ مولانا کے تلامذہ کی فہرست بہت طویل ہے اور ملک بھر میں علمی اور دعوتی خدمات انجام دے رہے هيں ۔ مولانا کی مفارقت یقیناً پورے ملک کے لیے سانحه ہے ۔ اللہ تعالیٰ ملت کو مولانا محترم کا نعم البدل عطا فرمائے ۔پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter