تازہ ترین اپ ڈیٹس

اہم خبریں

لداخ: وادی گلوان میں بھارتی اور چینی فوج کے مابین جھڑپ ؛ افسر سمیت تین بھارتی فوجی ہلاک

لداخ/ ايجنسي انڈیا کا کہنا ہے کہ چینی فوج کے ساتھ سرحدی جھڑپ میں تین انڈین فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ چین اور انڈیا کی متنازع سرحد پر کسی جھڑپ میں ہلاکت کا کم از کم 45 برس میں یہ پہلا واقعہ ہے۔ انڈین فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ جھڑپ پیر کی شب متنازع وادی گلوان کے علاقے میں ہوئی جہاں فریقین کی افواج...

← مزيد پڑھئے

اس سال ٹی٢٠ کا انعقاد غیرحقیقی لگتا ہے، چیئرمین کرکٹ آسٹریلیا

كينبرا/ ايجنسى چیئرمین کرکٹ آسٹریلیا ایرل ایڈنگز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عالمی وباکورونا کی وجہ سے اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد غیرحقیقی لگتا ہے۔ ایرل ایڈنگز کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی اس سال آسٹریلیا کوکرنا ہے تاہم ایونٹ کے ملتوی یا منسوخ ہونے کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں ہوا۔ ایرل ایڈنگز نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں...

← مزيد پڑھئے

نیپال میں کورونا مریضوں کی تعداد 6211 پہنچی؛ 1041 صحتیاب

کٹھمنڈو /کئیر خبر نیپالی وزارت صحتکے مطابق ، ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 451 نئے مریض پازیٹو پاے گئے ہیں۔ نئے تشخیص شدہ مریضوں میں سے 416 مرد اور 35 خواتین ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ، ملک میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 6،211 ہو گئ ہے، یہ بات پیر کو سہ پہر باقاعدہ ورچوئل پریس بریفنگ کے دوران وزارت کے ترجمان ڈاکٹر جاگیشور گوتم...

← مزيد پڑھئے

بھارت: مسلمانوں کیخلاف نسل کشی کا ماحول تیار کیا جارہا ہے، ارون دھتی رائے

نئی دہلی / ایجنسیاں معروف بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کا ماحول تیار کیا جارہا ہے۔ ایک انٹرویو میں ارون دھتی رائے نے کہا کہ وہ ایسا اس لیے کہہ رہی ہیں کیونکہ عالمگیر وباء کی ابتدا سے ہی میڈیا نے کورونا کو مسلمانوں پر تھوپ دیا، بالکل اسی طرح جیسے نازیوں نے یہودیوں...

← مزيد پڑھئے

نیپالی ایوان نمائندگان نے متفقہ طور پر ملک کے نیے نقشہ کو آئینی شکل دی؛ بھارت نے کیا اعتراض

کٹھمنڈو / کئیر خبر غیر معمولی قومی یکجہتی کے دوران ایوان نمائندگان نے متفقہ طور پر قومی نشان میں نیپال کے پرانے  نقشے کی جگہ ملک کے نئے سیاسی اور انتظامی نقشہ کی راہ ہموار کرنے کے لئے آئینی ترمیمی بل کی متفقہ طور پر توثیق کی جس میں کالا پانی ، لیپو لیک اور لمپییادورا شامل ہیں۔ دوسری جانب بھارت نے اس پر سخت اعتراض کیا ہے اور کہا...

← مزيد پڑھئے

ناروے: مسجد پر فائرنگ کرنے والے شخص کو 21 سال قید

بیروم/ ایجنسیاں ناروے کے شہر بیروم میں مسجد پرحملہ کرنے والے مجرم کو 21 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس مجرم فلپ منشاؤس aنے بہروم شہر میں عید الاضحی پر مسجد پردہشت گرد حملہ کیا تھا۔ مسجد پر حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا مگر اس دوران فلپ کو ایک پاکستانی شہری نے پکڑ لیا تھا جسے مقامی پولیس...

← مزيد پڑھئے

شاہد آفریدی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

کراچی / ایجنسیاں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے مداحوں کو اپنے کورونا ٹیسٹ کے نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ’جمعرات سے میری طبیعت ناساز ہے اور میرے جسم میں بھی شدید درد ہو رہا تھا جس کے...

← مزيد پڑھئے

صحافت اور نیپالی مسلمان کے موضوع پر آن لائن مذاکرہ اختتام پذیر

کٹھمنڈو / کئیر خبر کیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام، گزشتہ شب مسلم کمیونٹی اور صحافت سے متعلق ایک آن لائن مذاکرہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ کلیدی خطبہ میں، برطانوی سفیر کے سابق مشیر اور سماجی کارکن، جناب ستار انصاری نے سول سوسائٹی کی نظر میں صحافت کے موضوع پر اپنا 15 منٹ کا مضمون پیش کیا ، انکے بعد کانتی پور روزنامہ کے سب ایڈیٹر سینئر صحافی عبد...

← مزيد پڑھئے

کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ امریکا کی معیشت میں بہتری

واشنگٹن / ایجنسیاں کورونا وائرس کی وباء سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک امریکا کی معیشت میں اب بہتری کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔ امریکی لیبر ڈپارٹمنٹ کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مئی میں 25 لاکھ نوکریاں دی گئی ہیں۔ ملک میں ملازمتوں میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ جارج فلائیڈ کے...

← مزيد پڑھئے

کپل وستو علی گڑھوا بارڈر: بھارتی پولیس کا اپنے ہی شہریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک؛ دن بھر پانی میں بھیگنے دیا

کپلوستو / کئیر خبر نیپال کے کپل وستو ضلع میں کام کر رہے ٨٠ بھارتی مزدور جب کل اپنے وطن لوٹ رہے تھے تو علی گڑھوا بارڈر پر بھارتی پولیس نے نو مینس لینڈ پر روک دیا اور بھارت میں انٹری نہیں دی ؛ ذرائع کے مطابق ٨٠ افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے کھلے آسمان کے نیچے مسلسل ہورہی بارش میں انھیں کھلا چھوڑ دیا -...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter