سرخیل جماعت اہلحدیث؛ نمونہ سلف حافظ صلاح الدین یوسف نے داعی اجل کو لبیک کہا

12 جولائی, 2020

لاہور /کٹھمنڈو/کئیر خبر

یہ خبر تمام عالم اسلام میں غم کے ساتھ سنی اور پڑھی جاےگی کہ سرخیل جماعت اہلحدیث؛ نمونہ سلف اردو زبان کی معروف تفسیر احسن البیان کے مؤلف، بے شمار کتابوں کے مصنف جماعت اہل حدیث کے مایہ ناز عالم حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ بھی اب ہمارے درمیان نہ رہے پچھتر سال کی عمر میں پاکستان کے زندہ دلان لاہور میں آج شب بقضا ے  الہی وفات پا گئے 

آپ کے انتقال کی خبر دنیا بھر کے علمی و دینی حلقوں میں بجلی بن کر گری ہے
 حافظ صاحب کا انتقال سلفی دعوت کا عظیم خسارہ ہے جس کی بھر پائی مشکل  ہے.
آپ رحمہ اللہ اس زمانے کے اسماعیل سلفی تھے، جنہوں دور حاضر کے اٹھنے والے ہر ایک باطل فرقوں کی نقاب کشائی کی ہے، حدیث رسول کی حجیت پر انگلی اٹھانے والے ہوں یا صحابہ رسول کے خلاف زبان درازی کرنے والے ہوں تمام فتنہ پروروں کا بہترین تعاقب کیا ہے.
آپ کی تحریر و تقریر بڑی شائستہ ہوا کرتی تھی. نہ کبھی لہجہ سخت ہوتا نا ہی قلم

کیئر فاؤنڈیشن کٹھمنڈو کے جنرل سیکریٹری عبد الصبور ندوی نے حافظ صاحب کے انتقال کو موت العالم موت العالم سے تعبیر کرتے ہویے کہا انکی  تفسیر احسن البیان ، مختصر ؛ سہل اور جامع تحلیل وتجزیہ سے پر شاید ہی کوئی دوسری مثال ملے ۔
حسین اسلوب, علمی تحقیق اور مؤثر انداز بیان کی بہترین مثال ہے ۔
ان کی وفات سن کر دل ودماغ کی عجیب کیفیت ہے  اللہ پاک ان کی نیکیاں قبول کرے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے ۔
یہ علم , آگہی , بصیرت اور رہ حق و صداقت کا نقصان ہے ۔ ہماری نسل کی منہجی اور فکری تربیت میں ان کی تحریروں کا بڑا حصہ ہے ۔
اس مرد حق آگاہ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا- 

آپ کا سوانحی خاکہ :.

معروف مفسر، محقق، مفتی، شارح ،مصنف ، مدير شعبہ تحقيق و تصنيف دارالسلام لاہور۔ سابق مدير ہفت روزہ الاعتصام لاہور۔
نام: حافظ محمد یوسف ، قلمی نام : حافظ صلاح الدین یوسف
ولادت: 1945ء ریاست جے پور راجستھان۔

وفات: ١٢ جولائی ٢٠٢٠ لاہور
تعليم : حفظ قرآن كريم، فاضل درس نظامى، دارالعلوم تقوية الاسلام لاہور۔
اساتذہ کرام : مولانا محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانى ، قارى بشير احمد تبتی، قارى عبيد اللہ بلتستانى، حافظ محمد اسحاق، حافظ عبد الرشيد گوہڑوی، مولانا عبد الرشيد مجاہد آبادى، مولانا عبد الحميد۔

تصانيف :
تفسیر احسن البیان (مختصر تفسیر قرآن مجید ) مطبوعہ دارالسلام لاہور۔ تفسیر احسن البیان ، مختصر , سہل اور جامع تحلیل وتجزیہ سے پر شاید ہی کوئی دوسری مثال ملے ۔ حسین اسلوب, علمی تحقیق اور مؤثر انداز بیان کی بہترین مثال ہے ۔
دلیل الطالبین اردو ترجمہ و فوائد رياض الصالحین للنووي
خلافت وملوكيت ، تاريخى وشرعى حيثيت
رمضان المبارك، فضائل، فوائد وثمرات، احكام ومسائل
فضائل عشرہ ذو الحجہ اور احكام ومسائل عيد الاضحى
مسنون نماز اور روزمرہ كى مسنون دعائيں
نماز محمدى صلى اللہ عليہ وسلم
توحيد اور شرك كى حقيقت
نفاذ شريعت كيوں اور كيسے؟
مفرور لڑکیوں كا نكاح اور ہمارى عدالتيں ( مسئلہ ولايت نكاح كا ايك تحقيقی جائزہ
تفسیر سعدی، ترجمہ قرآن از شیخ صلاح الدین یوسف
عورتوں کے امتيازى مسائل وقوانين، حكمتيں اور فوائد
کیا عورتوں کا طریقہ نماز مردوں سے مختلف ہے ؟
اسلامى آداب معاشرت
واقعۂ معراج اور اس کے مشاہدات
رسومات محرم الحرام اور سانحۂ کربلا

واضح رہے کہ يہ فہرست مرحوم كى تمام تصانيف كا احاطہ نہیں کرتی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter