تازہ ترین اپ ڈیٹس

بریکنگ نیوز

پروگرام "ننھے نمازی” کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

جھنڈا نگر (کپل وستو) کئیر خبر- انجمن ارتقاء اردو ادب نیپال کے زیر اہتمام ننھے نمازی پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا - شریک بچوں کو انعامات سے نوازا گیا- اور اختتامی تقریب میں علماء و فضلاءنے اس پروگرام کو خوب سراہا- پروگرام کے آرگنائزر صدر انجمن ارتقاء اردو ادب مولانا زاہد آزاد جھنڈانگری نے افتتاحی خطاب میں کہا۔یہ مقابلے کادور ھے وہ شخص کامیاب و کامراں ھوگا جو...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب کی اتحادی افواج نے 6 ڈرون حملے ناکام بنا دیئے، کارروائی کی ویڈیو وائرل

ریاض/ ایجنسی سعودی عرب پر یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے ڈرون اور میزائل حملوں میں تیزی آ گئی ہے۔ سعودی عرب پر ایک بار پھر پے درپے 6 ڈرون طیاروں سے حملہ ہوا ہے جو بارودی مواد سے لدے ہوئے تھے۔ تاہم عرب اتحادی افواج نے بروقت کارروائی کر کے ان طیاروں کو تباہ کر ڈالا ہے۔ اس طرح سعودی عرب بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا...

← مزيد پڑھئے

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے باہر ہندو سینا نے لگایا جہادی دہشت گرد اسلامک سینٹر کا پوسٹر

نئی دہلی/ ایجنسی نئی دہلی میں لودھی روڈ پر واقع انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے گیٹ نمبر تین کے باہر این ڈی ایم سی کے ذریعہ نصب انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے سائن بورڈس پر گزشتہ شب ’ہندو سینا‘ نامی کسی تنظیم نے جہادی آتنک وادی اسلامک سینٹرکے پوسٹر چپکا دئے ۔ آئی آئی سی سی کے بورڈ نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔ تھانہ تغلق روڈ نے کہا...

← مزيد پڑھئے

پاکستان نے زمبابوے کو شکست دیکر ون ڈے سیریز جیت لی-بابراعظم کی نصف سنچری، افتخار احمد کے 5 شکار

راولپنڈی (ایجنسی ۔یکم نومبر 2020ء ) تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کو6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔ زمبابوے کی جانب سے دیئے گئے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز کی جانب سے جارحانہ آغاز کیا گیا اور ابتدائی 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 68 رنز سکور کیے۔ عابد علی 22 رنز بنا کر چسورو...

← مزيد پڑھئے

سعودی شہری نے گاڑی مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا دی

مکہ مکرمہ/ ایجنسیاں مکہ مکرمہ میں ایک شہری نے تیز رفتار گاڑی مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ میں شہری نے تیز رفتار گاڑی مسجدالحرام کے بیرونی دروازے سے ٹکرا دی۔ سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کی رات پیش آئے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سوشل میڈیا پرجاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ تیز رفتار کار...

← مزيد پڑھئے

میچ کے دوران پاکستانی کرکٹرز نے نمازِ مغرب ادا کی؛ تصویریں وائرل

راولپنڈی/ ایجنسیاں گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پاکستان اور زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے نمازِ مغرب پانی کے وقفے کے دوران گراؤنڈ میں ہی ادا کی، سوشل میڈیا پر نماز ادا کرنے والے کھلاڑیوں کی تصویریں زیر گردش ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے کرکٹرز فخر زمان، عابد علی، افتخار احمد اور محمد رضوان نے گراؤنڈ میں ہی نماز مغرب ادا کی۔ راولپنڈی اسٹیڈیم...

← مزيد پڑھئے

ترکی میں7 کی شدت کا زلزلہ، 15 افراد جاں بحق، 500 سے زائد زخمی

انقرہ / ایجنسیاں ترکی کے شہر ازمیر اور اس کے گرد و نواح میں  شدید زلزلے سے کم از کم 15 افراد جاں بحق اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زلزلے کے مرکز ازمیر کے قریب بحیرہ ایجیئن میں 16.5 کلومیٹر گہرائی میں تھا، زلزلے کے بعد مختلف علاقوں میں سمندر کا پانی داخل ہوگیا۔ ترک حکام کے مطابق مغربی ترکی کے شہر ازمیر کے علاقے سفری حصار میں 6...

← مزيد پڑھئے

کشمیر سے متعلق سعودی اقدام پر بھارت سیخ پا

نئى دهلى/ ايجنسى سعودی عرب کی جانب سے پاکستان وبھارت کے زیر انتظام کشمیر کو آزاد مستقل ریاست کی حیثیت سے کرنسی نوٹ پر جاری کیے جانے پر بھارت سیخ پا ہوگیا۔ بھارتی حکومت نے ریاض سے کشمیر کو بھارت کی خواہشات کے مطابق ظاہر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سعودی عرب نے جی ٹوئٹنی اجلاس کی صدارت یادگار بنانے کے لیے بیس ریال کے کرنسی نوٹ پر کشمیر کو آزاد...

← مزيد پڑھئے

چینی فوج نے ایل اے سی پر مزید 8 کلو میٹر بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا: بی جے پی رہنما

لداخ/ ايجنسى بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق رکنِ پارلیمان نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی فوج نے ایل اے سی پر مزید 8 کلو میٹر بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔ لداخ سے تعلق رکھنے والے سابق بی جے پی رکنِ پارلیمنٹ تھپستن چیونگ نے بھارتی اخبار سے گفتگو میں کہا ہے کہ چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال کشیدہ ہے۔ انہوں...

← مزيد پڑھئے

فرانس کے خلاف دنیا بھر میں مسلمانوں کا مظاہرہ، شارلی ابدو نے اب اردوغان کے کپڑے اتارے

ڈھاکہ؛ انقرہ؛ پیرس/ ایجنسیاں پیغمبر محمد کے کارٹون کا تنازعہ میں مسلم ممالک اور فرانس کے درمیان اختلافات سنجیدہ شکل اختیار کررہے ہیں۔ ادھر فرانس کی میگزین شارلی ابدو نے اب ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کا ہی کارٹون بنا دیا جسے لیکر نئے سرے سے ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ پیغمبر محمد کے کارٹون کو لیکر ترکی اور فرانس کے درمیان زبانی جنگ تیز ہوتی جا رہی ہے۔...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter