ریاض (15مارچ 2019ء) ممتاز سعودی عالم ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے اپنے تازہ ترین فتویٰ میں خواتین کے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر کام کرنے کو جائز قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر المطلق نے کہا کہ خواتین ذرائع ابلاغ کے ذریعے دینی و سماجی علوم اور نیکی کے کاموں کا پرچار کر سکتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایک سعودی ٹی وی چینل پر پیش کیے جانے والے دینی پروگرام کے دوران کہی۔ایک شخص نے اُن سے سوال کیا...
← مزيد پڑھئے
کرائسٹ چرچ(15 مارچ۔2019ء) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پرسفید فام انہتاپسندوں کے حملے سے 42 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں. حملہ آوروں نے خودکار میشن گنوں سے اس وقت اندھادھند فائرنگ کردی جب مساجد میں جمعہ کی نماز اداکی جارہی تھی. مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزم نے اپنی شناخت آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرینٹ کے نام سے کی ہے،حملہ آورفوجی وردی...
← مزيد پڑھئے
نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کے دوران وہاں کے دورے پر جانے والی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اس حملے میں بال بال بچ گئے ہیں، تاہم حملہ آور کی تلاش جاری ہے پولیس اور امدادی عملہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لے جا رہے ہیں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی ایک مسجد پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی تلاش جار نیوزی لینڈ کے شہر...
← مزيد پڑھئے
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے کام کرنے والے عرب اتحاد نے ساحلی شہرالحدیدہ میں ایران نواز حوثی باغیوں کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔عرب ٹی وی کے مطابق حوثیوں کا ڈرون طیارہ الحدیدہ میں اتحادی فوج کے ایک کیمپ کے اوپر پرواز کررہا تھا۔ اس کیمپ میں الحدیدہ کے لیے قائم کردہ آئینی حکومت کی کمیٹی کے ارکان بھی مقیم ہیں۔حکومتی کمیٹی کے ایک رکن بریگیڈیئر صادق...
← مزيد پڑھئے
دُبئی (14مارچ 2019ء)مشرق وسطیٰ اور امارات کے مشہور مالیاتی ادارے مشرق بینک کی جانب سے رواں سال امارات بھر میں واقع 50 فیصد برانچز بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مشرق کے چیف ایگزیکٹو عبدالعزیز الغُریر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹلائزیشن کی جانب گامزن ہونا ہے۔مستقبل قریب میں ادارے کی چند برانچز کو ڈیجیٹل برانچز...
← مزيد پڑھئے
ریاض (14مارچ 2019ء) سعودی عرب میں گزشتہ کچھ سالوں سے سعودائزیشن پر عمل درآمد زور و شور سے جاری ہے جس کے نتیچی میں لاکھوں غیر مُلکیوں کو بتدریج نوکریوں سے فارغ کر کے اُن کی جگہ مقامی باشندوں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مزید چودہ شعبوں میں سعودائزیشن نافذ کر دی گئی ہے جس کے بعد ان شعبوں میں...
← مزيد پڑھئے
ریاض(13مارچ 2019ء) اس وقت دُنیا بھر میں بچوں کے لیے تیار کردہ مصنوعی دُودھ کے خلاف آواز اُٹھائی جا رہی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق یہ دودھ کسی بھی طرح قدرتی دُودھ کا متبادل نہیں ہے۔ مصنوعی دُودھ تیار کرنے والی کمپنیاں اپنے ناجائز منافعے کے لیے عوام کو اپنی پراڈکٹس کے ڈھیروں فوائد گِنوا کر یہ دُودھ خریدنے کی ترغیب دیتی ہیں۔حالانکہ اس مصنوعی دُودھ کے بے شمار نقصانات...
← مزيد پڑھئے
ریاض(13مارچ 2019ء) سعودی مملکت میں تجارتی جعلسازی کے خلاف آپریشن میں تیزی آ گئی ہے۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی جانب سے مملکت کے طُول و عرض میں چھاپے مار کر اُن تجارتی مراکز اور دُکانداروں کے خلاف کارروائی جاری ہے جو معروف برانڈز کے نام سے جعلی اور غیر معیاری اشیاء بیچ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں دمام کی فوجداری عدالت نے ایک سعودی شہری عبداللہ بن محمد الیامی کی مقامی اخبارات میں اُس...
← مزيد پڑھئے
مسقط(13مارچ 2019ء) سعودی عرب میں سعودائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔مقامی باشندوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کرنے کی اسی پالیسی کو اومان کی حکومت نے بھی اپنا لیا ہے۔ جولائی 2015ء کے بعد سے اب تک اومان میں موجود غیر مُلکی ملازمین کی تعداد میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کی ایک وجہ اومانائزیشن کی پالیسی پر عمل درآمد اور غیر مُلکیوں پر ویزہ کی پابندیاں عائد کرنا ہے۔25 فروری 2019ء کو...
← مزيد پڑھئے
ریاض(12مارچ 2019ء) سعودی مملکت میں ہر سال لاکھوں افراد فریضۂ حج ادا کرنے آتے ہیں۔ عازمین حج کے لیے وسیع پیمانے پر سہولتوں کی فراہمی اور اُن کے آرام و آسائش کا خیال رکھنا یقیناًایک مشکل مرحلہ ہے جسے حج انتظامیہ کی جانب سے پُوری جانفشانی سے نبھایا جاتا ہے۔ پیدل حج کرنے والوں کے لیے مشاعر مقدسہ میں ٹریفک فری راہداری بنانے کے منصوبہ پر کام تیزی سے شروع ہے۔حجاج و معتمرین امور کے نگران اعلیٰ اور شٹل سروس رابطہ کونسل...
← مزيد پڑھئے