سعودیہ میں بچوں کے مصنوعی دودھ کے اشتہار اور پرچار پر پابندی عائد

13 مارچ, 2019

ریاض(13مارچ 2019ء) اس وقت دُنیا بھر میں بچوں کے لیے تیار کردہ مصنوعی دُودھ کے خلاف آواز اُٹھائی جا رہی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق یہ دودھ کسی بھی طرح قدرتی دُودھ کا متبادل نہیں ہے۔ مصنوعی دُودھ تیار کرنے والی کمپنیاں اپنے ناجائز منافعے کے لیے عوام کو اپنی پراڈکٹس کے ڈھیروں فوائد گِنوا کر یہ دُودھ خریدنے کی ترغیب دیتی ہیں۔حالانکہ اس مصنوعی دُودھ کے بے شمار نقصانات بھی ہیں جن کے بارے میں کمپنیاں بدنیتی اور تجارتی بے ایمانی کی مرتکب ہوتے ہوئے انہیں آگاہ نہیں کرتیں۔ سعودیمملکت میں بھی بچوں اور شیر خواروں کی صحت کے تحفظ کی خاطر ایک مؤثر اقدام لیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے شیر خواروں کے لیے تیار کردہ خوراک اور مصنوعی دودھ کے اشتہار اور پرچار پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اس پابندی کی رُو سے کوئی بھی جو ماں کے دُودھ کا متبادل قرار دے کر بیچی جا رہی ہو، اس کے مملکت میں پرچار اور اشتہار کی اجازت نہیں ہو گی۔ سعودیسرکاری گزٹ اُم القریٰ میں اس حوالے سے قوانین و ضوابط جاری کیے گئے ہیں۔ جن کے مطابق اگر کوئی کمپنی یا فرد مصنوعی دودھ کی اشتہار بازی کا مرتکب پایا گیا تو اُسے پہلی بار خلاف ورزی پر وارننگ دی جائے گی۔اگر وہ پھر بھی اس ممنوعہ کام سے باز نہ آیا تو ایسی صورت میں اُس پر کم از کم پانچ ہزار ریال کا جرمانہ عائد ہو گا۔ جبکہ بعض صورتوں میں جرمانے کی رقم ڈیڑھ لاکھریال تک بھی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ چھ ماہ کے لیے ادارے کی بندش بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ حکام کی جانب سے وزارت تجارت ا ور وزارت انصاف کو اس پر عمل درآمد کے لیے ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter