سعودی عالم نے رجب میں عمرے کے فضائل کی خصوصی اہمیت سے انکار کر دیا

15 مارچ, 2019

مکّہ (15مارچ 2019ء) ممتاز سعودی عالم شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السند کا کہنا ہے کہ رجب میں عمرے کی خصوصی فضیلت پر مبنی باتیں سچ پر مبنی نہیں ہیں۔ کیونکہ ماہِ رجب میں عمرے کے فضائل کے حوالے سے نبی کریمﷺ کی کوئی حدیث نہیں مِلتی جس سے یہ پتا چلتا ہو کہ رجب کے مہینے میں عمرے کی فضیلت اور اجر و ثواب دیگر اسلامی مہینوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔رجب میں عمرے کا ثواب بھی باقی مہینوں جیسا ہی ہے۔ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السند ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے سربراہ اعلیٰ ہیں۔ یہ بات اُنہوں نے سعودی ٹی و ی چینل الرسالہ کے مذہبی پروگرام ’یستفتونک‘ میں ماہِ رجب میں عمرے کی فضیلت کے حوالے سے پُوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔ شیخ السند کا کہنا تھا کہ حضورﷺ نے اپنی حیاتِ طیبہ میں کُل چار عمرے کیے اور یہ چاروں عمرے ذیقعد میں کیے۔

ایک بھی عمرہ رجب کے مہینے میں نہیں کیا۔ سو ہمیں سیرت و حدیث نبویؐ سے ایسی کوئی گواہی نہیں مِلتی جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ رجب کے مہینے کے عمرے کا ثواب باقی مہینوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ اسلام میں 4 مہینے بہت محترم بتائے گئے ہیں، جن میں سے تین مہینے ذیقعدہ، ذی الحجہ اورمحرم ایک ساتھ آتے ہیں، جبکہ چوتھا مہینہ رجب المرجب کا ہے۔ ان مہینوں کی حُرمت مسلمانوں پر فرض ہے اور ان محترم مہینوں میں قتل و غاری گری اور ظلم و ستم کا گناہ دیگر مہینوں کے مقابلے میں کئی گُنا زیادہ ہوتا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter