سعودی عرب میں مزید 14 شعبے مقامی باشندوں کے لیے مختص کر دیئے گئے

14 مارچ, 2019

ریاض (14مارچ 2019ء) سعودی عرب میں گزشتہ کچھ سالوں سے سعودائزیشن پر عمل درآمد زور و شور سے جاری ہے جس کے نتیچی میں لاکھوں غیر مُلکیوں کو بتدریج نوکریوں سے فارغ کر کے اُن کی جگہ مقامی باشندوں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مزید چودہ شعبوں میں سعودائزیشن نافذ کر دی گئی ہے جس کے بعد ان شعبوں میں غیر مُلکیوں کو ملازمت دینے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔عربی اخبار عکاظ نے غیر مُلکیوں کے لیے ممنوعہ ان 14ملازمتوں کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا ہے کہ افرادی قوت کے ادارے کا سربراہ، آفس کا پرسنل سیکرٹری، پرسنل افیئرز کا ڈائریکٹر، ڈیوٹی کا ریکارڈ رکھنے ولا سیکرٹری، ریسپشنسٹ، ادارہ ملازمت کا سیکرٹری اور خزانچی، نجی سیکیورٹی گارڈز، مندوب، ٹائپسٹ، چابیاں بنانے والا، تعلقات عامہ کا انچارج، ہوٹل کا استقبالیہ سیکرٹری، کسٹم کلیئرنگ ایجنٹ، سیکرٹری برائے امور ملازمین، شکایات نویس کی نوکریاں سو فیصد سعوددیوں کے لیے مخصوص کر دی گئی ہیں۔

ان پر کسی ایک بھی غیر مُلکی کو ڈائریکٹ یا اِن ڈائریکٹ ملازمت نہیں دی جا سکتی۔ اگر کوئی شخص ان شعبوں میں سعودائزیشن کی پالیسی کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اُس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter