عالمی خبریں

دنیا بھر میں آزادی صحافت کو شدید خطرہ لاحق ہے، یورپی یونین

برسلز/ايجنسى یورپی یونین نے متنبہ کیا ہے کہ دنیا بھر میں آزادی صحافت کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ آج اتوار کے روز جاری کردہ اعلامیے میں یورپین کمیشن نے کہا کہ آج جب آزاد اور خود مختار میڈیا رپورٹنگ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، آزادی صحافت مسلسل خطرے میں ہے۔ صحافیوں کے لیے کام کرنے کے سخت ماحول کے علاوہ ان پر شدید معاشی اور سیاسی دباؤ میں اضافہ...

← مزيد پڑھئے

کورونا مریضوں کا لوگوں سے میل جول حرام ہے، سعودی مفتی اعظم

رياض/ واس سعودی مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا دوسرے لوگوں سے میل جول حرام ہے۔ الشیخ عبدالعزیز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام وباء کی روک تھام کے لیے کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں۔ ان کاکہنا تھا کہ صحت عظیم نعمتوں میں سے ایک ہے انسان کو اس کی قدر کرنی چاہیے

← مزيد پڑھئے

سعودی ایئر لائنز کا بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

رياض/ ايجنسى سعودی عرب ایئر لائنز نے کہا ہے کہ 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ 20 ممالک پر لاگو نہیں ہوتا۔ کورونا کے سبب سعودی عرب نے 3 فروری سے سفری پابندی عائد کی تھی۔ واضح رہے کہ پابندی کا سامنا کرنے والے ممالک میں پاکستان اور بھارت بھی شامل ہیں۔

← مزيد پڑھئے

سعودی ولی عہد کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

رياض/ واس سعودی عرب کے ولی عہد و نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ محمد بن سلمان پانچویں بچے کے باپ بنے ہیں، اس سے قبل ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے نومولود کا نام شاہی خاندان کے بانی شاہ عبدالعزیز کے نام پر رکھا ہے۔ ولی...

← مزيد پڑھئے

رمضان المبارک کے موقع پر شاہ سلمان کا عالم اسلام کے نام پیغام ، اختلافات ختم کرکے اتحاد کا مظاہرہ کرنے پر زور

ریاض : مملکت سعودی عرب کے شاہ اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اختلافات اور فرقہ پرستی کو‌ ختم کر کے حکمت اور دانش مندی کا مظاہرہ کرنے اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی عالم اسلام سے اپیل کی ہے ۔ یہ اپیل انہوں نے رمضان المبارک کے موقع پر جاری ایک پیغام میں کی ۔ عالم اسلام پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ...

← مزيد پڑھئے

امریکا اور نیٹو کا افغانستان سے افواج واپس نکالنے کا اعلان

كابل/ ايجنسى امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا باضابطہ اعلان کردیا۔ امریکی صدر نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ امریکی کی سب سے طویل جنگ کا خاتمہ کیا جائے اور امریکی فوج کو افغانستان سے واپس بلایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ رواں برس 11 ستمبر سے افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا ہوگا۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا...

← مزيد پڑھئے

برطانوی وزیراعظم کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

لندن/ ايجنسى برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔ بورس جانسن نے کہا کہ اس سال بھی کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔ برطانیہ اور آسٹریا میں روزوں سے متعلق مسلم کمیونٹی تقسیم ہے، کچھ منگل (آج) اور کچھ بدھ کو پہلا روزہ رکھیں گے ۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات، مصر، لبنان، انڈو نیشیا، بیلجیئم اور فرانس میں...

← مزيد پڑھئے

کورونا بحران، دنیا کی طویل ترین پرواز میں صرف 11 مسافر اور عملہ 13 تعینات

سنگاپور/ ايجنسى کورونا وائرس کا عالمی بحران ہے یا کچھ اور کہ سنگاپور سے نیویارک کی دنیا کی طویل ترین کمرشل پرواز میں صرف 11 مسافر سوار ہیں جبکہ ان کی خدمت پر 13 رکنی عملہ تعینات ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سنگاپور سے امریکا کے نیویارک ایئر پورٹ کے لیے رات ایک بج کر 26 منٹ پر روانہ ہونے والی سنگاپور ایئر لائن کی کمرشل پرواز صرف 11...

← مزيد پڑھئے

امریکا: بچے کے ماسک نہ پہننے پر فیملی جہاز سے آف لوڈ، احتجاجاً پورا جہاز خالی

فلوریڈا/ ايجنسى امریکا کی اندرون ملک پرواز میں دو سالہ بچے کے ماسک نہ پہننے پر عملے نے حاملہ ماں سمیت پورے خاندان کو جہاز سے اتار دیا، ردِعمل میں تمام مسافر احتجاجاً سامان لے کر جہاز سے اتر گئے۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکا کی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو سے نیو یارک جانے والی اسپرٹ ایئرلائن کی پرواز...

← مزيد پڑھئے

ناروے کے سمندر میں ڈچ کارگو جہاز بہہ گیا

ناروے/ ايجنسى ناروے کے سمندر میں تیل سے بھرا ڈچ کارگو جہاز بہہ گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طوفانی موسم کے باعث جہاز کو نقصان پہنچا اور اس کا انجن فیل ہوگیا ہے۔ اس موقع پر جہاز پر موجود عملے کے زیادہ تر افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکال لیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق جہاز کے عملے کے 4 افراد نے سمندر میں چھلانگ لگائی جنہیں...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter