عالمی خبریں

حرمین شریفین میں لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ کے علاوہ کوئی نعرہ قبول نہیں: شیخ عبد الرحمٰن السدیس

مکہ مکرمہ / ایجنسی حرمین شریفین کی انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن السدیس نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے جہاں  لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ کے علاوہ کوئی نعرہ قابلِ قبول نہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق حرمین انتظامیہ کی جانب سے یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ السدیس نے کہا کہ حرمین شریفین میں امن و...

← مزيد پڑھئے

بے گھر فلسطینیوں پر ممنوعہ فاسفورس کے گولوں کی بارش، شہداء کی تعداد 30 ہزار کے قریب

غزہ/ ايجنسى اسرائیلی فوج کے رفح، شمالی و جنوبی غزہ میں حملے جاری ہیں، بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ممنوعہ سفید فاسفورس کے گولے برسا دیے، کل سے اب تک 96 فلسطینی شہید، 172 زخمی ہو گئے۔ وزارتِ صحت غزہ کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار 878ہو گئی جبکہ 70 ہزار 215 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔...

← مزيد پڑھئے

جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا خون بہانے کی اجازت دینا ہے، چین کی امریکہ پر تنقید

چین نے اقوام متحدہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے لائی جانے والی قرارداد کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کیے جانے پر ’شدید مایوسی‘ کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے ژانگ جون نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ ’معاملے کو جنگ بندی کی طرف بڑھایا جائے کیونکہ یہ کونسل کی ذمہ داری ہے جس سے...

← مزيد پڑھئے

ہمیں غزہ میں سب کو ہلاک کر دینا چاہیے: امریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز کی ہرزہ سرائی

واشنگٹن / ایجنسی امریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز نے فلسطینیوں سے متعلق ہرزہ سرائی کی ہے۔ غزہ میں فلسطینی بچوں کی ہلاکت کے سوال پرامریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز نے انتہا پسندانہ جواب دیا ہے۔ اینڈی اوگلز نے جواب میں کہا ہے کہ ہمیں غزہ میں سب کو ہلاک کر دینا چاہیے۔ امریکی رکنِ کانگریس کے اس انتہا پسندانہ بیان پر مسلمانوں، ڈیموکریٹس اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے...

← مزيد پڑھئے

غزہ جنگ، برازیل نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا

تل أبيب/ ايجنسى برازیلین صدر کے غزہ میں نسل کشی بیان کے بعد اسرائیل اور برازیل  کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا، برازیل نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا۔ برازیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برازیل میں اسرائیلی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کریں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق برازیلی صدر ڈی سلوا کے بیان کے بعد اسرائیل نے انہیں ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا تھا۔ اسرائیلی وزیر...

← مزيد پڑھئے

اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، دو ریاستی حل کے عالمی مطالبات مسترد

واشنگٹن/ ايجنسى اسرائیل نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے عالمی مطالبات کو مسترد کر دیا۔  واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ مستقل تصفیہ کے بین الاقوامی احکامات کو مسترد کرتے ہیں۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ کوئی بھی تصفیہ پیشگی شرائط کے بغیر فریقین میں براہ راست مذاکرات سے ہوگا۔...

← مزيد پڑھئے

غزہ میں اسرائیلی بربریت کے بعد فلسطینیوں کی ہجرت کا خدشہ

غزہ/ ايجنسى غزہ میں اسرائیلی بربریت کے بعد فلسطینیوں کی ہجرت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں کو صحرائے سینا میں بسانے کی تیاریاں ہورہی ہیں جہاں مصر نے صحرا میں اونچی دیواروں والے جیل نما علاقے کی تعمیر شروع کردی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق بڑے پیمانے پر انخلاء کے بعد فلسطینیوں کو صحرائے سینا میں بسایا جائے گا۔ رپورٹس...

← مزيد پڑھئے

اسرائیلی بمباری میں فلسطینی شہداء کی تعداد 28 ہزار سے زیادہ ہوگئی

غزہ/ ايجنسى اسرائیلی فوج کی جنوبی غزہ اور رفح میں بمباری جاری ہے، 7 اکتوبر سے اب تک   فلسطینی شہداء کی مجموعی تعداد 28 ہزار 500 سے زیادہ ہوگئی۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے سے ایک خاتون اور دو بچوں سمیت 4 افراد کو شہید کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے عدشیت اور ضوانہ ٹاؤنز کے علاقوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا،...

← مزيد پڑھئے

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے: سعودی وزارتِ خارجہ

رياض/ ايجنسى سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے۔ سعودی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے امریکی انتظامیہ کو اپنے ٹھوس مؤقف سے آگاہ کر دیا ہے کہ جب تک ایک آزاد  فلسطینی ریاست قائم نہیں کی جاتی اس وقت تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوسکتے۔ بیان میں غزہ...

← مزيد پڑھئے

امارات میں سب سے بڑے مندر کی تعمیر تقریباً مکمل، آئندہ ماہ افتتاح ہوگا

ابوظبی/ ايجنسى متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سب سے بڑے مندر کی تعمیر تقریباً مکمل ہوگئی ہے۔  ابوظبی حکومت نے مندر کیلئے زمین بطور تحفہ دی تھی۔ یو اے ای سات ریاستوں پر مشتمل ہے اسی لئے مندر کے 7 مینار بنائے گئے ہیں۔ مندر میں مختلف مذاہب کی کہانیاں بھی مجسموں کی شکل میں پیش کی گئی ہیں۔ مندر کے اطراف میں گنگا اور جمنا کا پانی...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter