عالمی خبریں

امریکی صدر کی ترکی کے خلاف موقف میں نرمی

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے بات کرتے ہوئے انھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ شام میں ترکی کے سکیورٹی خدشات سے آگاہ ہیں اور اس حوالے سے ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بیان صدر ٹرمپ کی جانب سے اختتامِ ہفتہ پر کی جانے والی ان ٹویٹس میں دیے گئے پیغام سے بالکل مختلف ہے جن میں...

← مزيد پڑھئے

نیپال کے خلاف 5 میچوں کی سیریز کی تیاری کیلئے پاکستانی قومی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم كى تيارياں جارى

اسلام آباد۔ 14 جنوری2019ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے زیر اہتمام نیپال کے خلاف 5 میچوں کی سیریز کی تیاری کیلئےپاکستانی قومی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل منگل سے بہاولپور میں شروع ہوگا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے سینئر نائب صدر سید محمد سلمان طارق بخاری نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ بہاولپور میں شیڈول تربیتی کیمپ میں منتخب شدہ 15کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا...

← مزيد پڑھئے

بھارت سے اس سال 2340 خواتین بغیر محرم کے حج پر جائیں گی

نئی دہلی  14 جنوری2019ء) بھارت سے اس سال حج کے لئے 2340 خواتین بغیر محرم کے سعودی عرب جائیں گی۔بھارتی سنٹرل حج کمیٹی کے مطابق بغیر محرم حج کے لئے جانے والی خواتین کی تعداد گزشتہ سال سے دوگنا ہو گئی ہے اور ان تمام خواتین کی درخواستیں قرعہ اندازی میں شامل کئے بغیر منظور کر لی گئی ہیں۔ سنٹرل حج کمیٹی کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ڈاکٹر مقصود احمد خان کے مطابق بغیر محرم کے حج پر جانے والی خواتین کو خصوصی طور سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ ان کو سیکیورٹی...

← مزيد پڑھئے

عمران خان کے پرانے دوست نے كيا جمائما خان سے متعلق اہم بات كا انكشاف

لندن 14 جنوری 2018ء  وزیراعظم عمران خان کے پرانے دوست اور کئی سالوں تک ان کے ٹیکسی ڈرائیور رہنے والے محمد اکرم کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ ان کا دوست اب پاکستان کا وزیراعظم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس بات کا کوئی دکھ نہیں ہیے کہ عمران خان نے انہیں اپنی تقریب حلف برداری میں مدعو نہیں کیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ محمد اکرم نامی شخص 1986ء میں عمران...

← مزيد پڑھئے

سعودی مملکت میں کفیل کی تبدیلی کے حوالے سے ترمیمی قانون جاری

ریاض(۔12 جنوری 2019ء) وزارت محنت نے نقل کفالہ سے متعلق نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے ہیں۔ جن کے مطابق نقل کفالہ کے لیے کسی غیر مُلکی کارکن کو کسی آجر کے پاس مخصوص مُدت تک کام کرنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ اگر کوئی غیر مُلکی کارکن ایک ادارے سے دُوسرے ادارے میں نقل کفالہ کی درخواست دیتا ہے اور منقول الیہ ادارے کے پاس اُس...

← مزيد پڑھئے

ریاض: غیر مُلکی کارکنوں کو ویزہ جاری کرنے سے متعلق نئے ضوابط سامنے آ گئے

ریاض(۔12 جنوری 2019ء) وزارت محنت نے غیر ملکی کارکنوں کی درآمد سے متعلق نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا ہے جن کے مطابق 18 برس سے کم اور 60 برس سے زائد عمر کے افراد کو ویزہ نہیں دیا جائے گا، تاہم 60 سال کی عمر کی حد سے ڈاکٹرز، ماہرین اور وزیر محنت کی جانب سے اجازت شُدہ افراد مستثنیٰ ہوں گے۔ کسی سعودیملازم کی جگہ غیر مُلکی ملازم کو...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب میں 23 لاکھ سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار

ریاض۔11 جنوری 2019ء) گزشتہ سال نومبر 2017ء میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا۔ جوازات کے مطابق 26صفر 1439ھ سے لیکر 27ربیع الثانی 1440ھ تک اس آپریشن کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں نے اب تک23لاکھ 76 ہزار دو سو پندرہ افراد گرفتار کر لیے ہیں۔یہ افراد اقامہ، لیبر قوانین اور سرحدی سلامتی کی خلاف ورزی کی بناء پر گرفتار کیے گئے۔ان گرفتار شدگان میں سے 1846252اقامہ ، 364636...

← مزيد پڑھئے

سعودی مملکت میں 40 ہزار سے زائد خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

رياض11جنوري 2019سعودی مملکت میں اب تک 40 ہزار سے زائد خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔یہ بات سعودی محکمہٹریفک کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد البسامی نے بتائی۔ اُن کا کہنا تھا کہ خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کے حوالے سے ڈرائیونگ سکول محکمہ ٹریفک کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ ان ڈرائیونگ سکولز میں بین الاقوامی معیارات کے مطابق خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت دی جا رہی ہے۔البسامی نے مزید بتایا کہ ٹریفک خلاف ورزیوں...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب، 15 سال کے بچوں کی شادی ممنوع

ریاض  11 جنوری2019ء) سعودی مجلس شوریٰ نے 15 برس سے کم عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کی شادی پر پابندی عائدکردی جبکہ 18برس سے کم عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کی شادی کو خصوصی عدالت کی منظوری سے مشروط کردیا۔ یہ فیصلہ گزشتہ روزصدر شوریٰ شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ معاون صدر شوریٰ ڈاکٹر یحیی ٰ الصمعان نے اجلاس کے بعدصحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ شوریٰ نے اسلامی و عدالتی امور کی کمیٹی کا...

← مزيد پڑھئے

بھارتی حکومت کے فیصلے کو سپریم کورٹ نے مسترد کردیا

بهارت کی سپریم کورٹ نے ملک کے سب سے اہم مرکزی تفتیشی ادارے سی بی آئی کے سربراہ آلوک ورما کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ سی بی آئی کے اعلی اہلکاروں کے ذریعے ایک دوسرے کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے بعد مرکزی حکومت نے چند ہفتے قبل انھیں تعطیل پر بھیج دیا تھا اور ان کی جگہ ادارے کا ایک...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter