امریکی صدر کی ترکی کے خلاف موقف میں نرمی

15 جنوری, 2019

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے بات کرتے ہوئے انھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ شام میں ترکی کے سکیورٹی خدشات سے آگاہ ہیں اور اس حوالے سے ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بیان صدر ٹرمپ کی جانب سے اختتامِ ہفتہ پر کی جانے والی ان ٹویٹس میں دیے گئے پیغام سے بالکل مختلف ہے جن میں انھوں نے ترکی کو سخت الفاظ میں متنبہ کیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے ترکی کے حوالے سے اپنی تازہ ترین ٹویٹ میں کہا کہ ‘میری صدر اردوغان سے بات ہوئی ہے جہاں میں نے واضح کیا ہے کہ ہمارا شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ کے بارے موقف کیا ہے۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’اس کے علاوہ ہم نے امریکہ اور ترکی کے تجارتی تعلقات کے بارے میں بھی بات کی جس میں اضافے کا بہت امکان ہے۔ ‘

واضح رہے کہ گذشتہ چند روز سے صدر ٹرمپ نے شام میں امریکی فوج کے انخلا کے حوالے سے ترکی کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ٹویٹس کی تھیں لیکن خبروں کے مطابق اب کشیدگی میں کمی آئی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter